سعودی عرب کو تیل کی پیداوار میں کمی کے نتائج بھگتنا ہوں گے : صدر جو بائیڈن

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ سعودی عرب کو تیل کی پیداوار میں کمی کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ سعودی عرب کی زیرقیادت اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی پیداوار کم کرنے پر سعودی عرب کے خلاف جلد ایکشن لیا جائے گا۔ تیل کی پیداوار میں کمی کے نتائج سعودی عرب کو بھگتنا ہوں گے۔

امریکی صدرنے سعودی عرب پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا تیل کی پیداوار میں کمی کا فائدہ روس کو ہوگا۔صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اس سلسلے میں کانگریس کی مشاورت کے بعد اقدامات کیے جائیں گے تاہم سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت نہیں روکی جائے گی۔

بعض ارکان کانگریس نے صدر بائیڈن سے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے