بھارت: دومسلمان لڑکے ہندوانتہاپسندوں کے انسانیت سوز تشدد سے شہید

نئی دہلی: بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں کا جینا مشکل کررکھا ہے۔ مسلمانوں پربلاجواز انسانیت سوز تشدد کا ایک اور واقعہ سامنا آگیا۔

بھارتی ریاست کرناٹک کے علاقے دکشنا کناڈا میں دو مسلمان لڑکوں کو ہندو انتہاپسندوں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کردیا۔

دونوں مسلمان لڑکے رمیز الدین اور رفیق گلیوں میں گھوم کر بیڈ شیٹس فروخت کرتے تھے۔ اطلاعات کے مطابق کچھ ہندو خواتین نے دونوں کو انتہائی کم قیمت پر چادریں فروخت کرنے پر مجبور کیا۔

مسلمان لڑکوں کے انکار پر ہندو انتہاپسندوں کے ہجوم نے دونوں کو گھیر لیا اور ان پر بدترین تشدد کیا۔ رمیز اور رفیق خوفناک تشدد کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئیے۔

مسلمان لڑکوں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس جائے واقعہ پر پہنچی لیکن حسب معمول کسی تشدد کرنے والے کو گرفتار نہیں کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے