وزیرِ اعظم کی وطن واپس نہ آنے کی وجہ سامنے آ گئی

فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی وطن واپسی کے لیے ایئر پورٹ روانگی سے قبل طبیعت ناساز ہو گئی تھی۔ ذرائع نے کہا کہ وزیرِ اعظم کو ایئرپورٹ روانگی سے قبل ہلکا بخار محسوس ہوا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیرِ اعظم کی ناساز طبیعت کے باعث فیملی نے انہیں سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
فیملی ذرائع نے کہا کہ وزیرِ اعظم آج یا کل رات وطن واپس روانہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کو جمعہ کو روانہ ہونا تھا تاہم بعض وجوہات کی بنا پر پاکستان روانگی میں تاخیر کی گئی تھی۔

ذرائع: جنگ گروپ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے