پاک فوج میں کمان تبدیلی : جنرل باجوہ اور جنرل عاصم کی یادگار شہدا پر حاضری

راولپنڈی: پاک فوج میں کمان تبدیلی کی تقریب کا جی ایچ کیو میں آغاز ہوگیا ہے، اس موقع پر ریٹائر ہونے والے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ اور نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سب سے پہلے یادگار شہدا پر حاضری دی ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کی آمد پر یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب میں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کی کمان جنرل عاصم منیر کے حوالے کریں گے۔ تقریب میں جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا۔

کمان تبدیلی کی تقریب میں نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر فور اسٹار جنرل کے شولڈر رینکس اور کالر میڈل لگائے ہوئے شریک ہیں۔ اہم تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان، سینئرحاضرسروس اورریٹائرڈفوجی افسران ، ان کی فیملیزکے علاوہ وفاقی سیکرٹریز اور دیگر مہمان بھی شریک ہیں۔

اس موقع پر راولپنڈی میں مخصوص علاقوں میں میٹرو بس اور موبائل فون سروس بھی بند کی گئی ہے جب کہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے