ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ : وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو موجودہ معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ملک ڈیفالٹ نہیں کررہا اور پاکستان کے ڈیفالٹ کرنے کی افواہیں گمراہ کن ہیں۔

اجلاس میں ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا اور وزیراعظم نے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے فرق کو کم کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو معیشت سے متعلق حقائق سامنے لانے کی ہدایت کی جس کے بعد وزیر خزانہ جلد معیشت پر بیک گراؤنڈ بریفنگ دیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے