پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بھائی کو بھی گرفتار کرلیا گیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری کے بعد انکے بھائی فراز چوہدری بھی گرفتار کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بھائی آبائی حلقے جہلم میں گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں، جس کی پاداش میں انہیں بھی گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہلم پولیس نے فراز چوہدری کو سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی (سی آئی اے) کی بلڈنگ میں منتقل کردیا ہے۔

قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے دعویٰ کیا تھا کہ پولیس نے سینئر رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا، امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔

فواد چوہدری کو تھانہ کوہسار اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے