تہران میں سعودی سفارتخانے پر حملہ غلط اور غیر قانونی تھا: ایرانی صدر

ایرانی صدر حسن روحانی نے ایران میں سعودی سفارتخانے اور قونصل خانے پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سفارت خانے پر حملہ غلط اور غیر قانونی قرار دیا ہے۔

سعودی عرب اور ایران میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری کشیدگی میں کمی کے بجائے مسلسل شدت دیکھنے میں آرہی تھی اور دونوں ممالک کی جانب سے لفظی کی جنگ میں بھی تیزی آرہی تھی تاہم حالیہ بڑھتی ہوئی کشیدگی میں ایرانی صدر حسن روحانی کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ایران میں سعودی سفارتخانے اور قونصل خانے پر حملوں کی مذمت کی ہے۔
ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ سعودی سفارت خانے اور قونصل خانے پر ہونے والے حملے غلط اور غیر قانونی تھے جن کی ایران نہ صرف مذمت کرتا ہے بلکہ تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات بھی چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے گزشتہ دنوں 47 افردا کو سزائے موت دی گئی جن میں اہل تشیع عالم شیخ نمر بھی شامل تھے جس کے بعد تہران میں واقع سعودی سفارتخانے پر نہ صرف حملہ کیا گیا بلکہ اسے نذر آتش کردیا گیا جس کے بعد سعودی عرب سمیت کئی خلیجی اور افریقی ممالک نے ایران سے سفارتی تعلقات سمیت فضائی رابطے بھی منقطع کردیئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے