ملک بھر میں آج یوم پاکستان قومی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا

لاہور: آج ملک بھر میں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا گیا۔

دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ لاہور کے محفوظ شہید گیریژن میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستان ایئرفورس کے چاق چوبند دستہ گارڈز کی ذمے داریاں سنبھال لیں۔

لاہور میں واہگہ بارڈر پر پرچم اتارے جانے کی خصوصی تقریب ہوگی جس میں ملک بھر سے شائقین شریک ہوئے۔

پاکستان رینجرزپنجاب اور بی ایس ایف انڈیا کے مابین مٹھائی اور تحائف کا تبادلہ بھی ہوا۔

نماز فجر کے اجتماعات میں ملک و ملت کی سلامتی اوراستحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، جبکہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی عبادت گاہوں میں بھی خصوصی دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔

سیاسی اورمذہبی جماعتوں کے زیراہتمام یوم پاکستان کی مناسبت سے سیمینار اور کانفرنسوں کا انعقاد ہوگا اور ریلیاں نکالی گئیں۔

یوم پاکستان 23 مارچ 1940 کو آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کی روشنی میں برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لیے ایک علیحدہ وطن کا خواب دیکھا تھا۔ یہ قرارداد لاہور کے منٹو پارک میں پیش کی گئی تھی جہاں اس کی یادگار کے طور پر مینار پاکستان تعمیر کیا گیا۔

[pullquote]یوم پاکستان؛ وفاقی اور چاروں صوبائی دارالحکومت میں توپوں کی سلامی[/pullquote]

اسلام آباد / لاہور: یوم پاکستان کے موقع پر علی الصبح تمام صوبائی دارالحکومت میں 21 جبکہ وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی۔

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، دن کا آغاز علی الصبح تمام صوبائی دارالحکومت میں 21 جبکہ وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی سے ہوا، توپوں کی سلامی کے وقت گولوں کی گھن گرج سے فضا گونج اٹھی۔ سلامی کے بعد جوانوں نے نعرہ تکبیر، اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے پرجوش نعرے بھی لگائے۔

ادھر پاک فضائیہ کے شاہینوں نے پاکستانی قوم کو سلام پیش کیا، ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ قراردادِ پاکستان پیش کیے جانے کے 83 سال مکمل ہونے پر ملک ’یوم پاکستان‘ بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ 23 مارچ 1940 کو تاریخی قرارداد لاہور کے تحت برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لیے علیحدہ وطن حاصل کرنے کا عزم کیا۔ یوم تجدیدِ عہد وفا کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے شاہینوں کا پوری پاکستانی قوم کے جذبہ حب الوطنی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاک فضائیہ کا ہر جوان پاکستان کے دفاع،سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، پاک فضائیہ کا ہر جوان ملک کی سالمیت کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔

دوسری جانب مزار اقبال پر 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے پاک فضائیہ کی تقریب منعقد کی گئی، ایئروائس مارشل سیدعمران ماجدعلی تقریب کے مہمان خصوصی بنے۔

پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے ستلج رینجرز کی جگہ پر مزار اقبال پر حفاظتی ذمہ داریاں سنبھالی۔ ایئر کموڈور تنویر احمد بیس کمانڈر پی اے ایف بیس لاہور بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پاک فضائیہ کے تمام ایئر بیس پر یوم پاکستان روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جا رہا ہے، دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے کیا گیا جس میں پاکستان اور مسلم امہ کی سالمیت خوشحالی اور ترقی کےلئے دعا کی گی۔

[pullquote]صدر مملکت، وزیراعظم کا یومِ پاکستان کے موقع پر قوم کے نام پیغام[/pullquote]

اسلام آباد: صدر مملکت اور وزیراعظم نے یومِ پاکستان کے موقع پر قوم کے نام پیغام جاری کردیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یومِ پاکستان کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یوم پاکستان پر پوری قوم بانیانِ پاکستان کو خراج ِتحسین پیش کرتی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر ظلم و ستم ثبوت ہے کہ مسلم قیادت نے ایک دانشمندانہ فیصلہ کیا، یوم پاکستان بحیثیت قوم ہمیں کامیابیوں اور ناکامیوں کا جائزہ لینے کی یاد دہانی کراتا ہے، انہوں نے کہا کہ آزادی کے وقت ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا تھا، چیلنجز کے باوجود ہم نے مسلسل محنت اور قابلیت سے ہر شعبے میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان نے ریاستی ادارے قائم کیے، اپنے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، پاکستان نے جوہری صلاحیت حاصل کی، دہشت گردی اور کورونا پر قابو پایا، پاکستانی قوم نے قدرتی آفات کے دوران قربانی اور تعاون کے جذبے کا مظاہرہ کیا۔

صدر مملکت نے پیغام میں کہا کہ ہمیں قانون کی حکمرانی یقینی بنانے اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا، معاشرے میں عدم مساوات کم کرنے، خواتین کو بااختیار بنانے کی ضرورت ہے، خصوصی افراد کے حقوق کی فراہمی، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے مزید کام کرنا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مزید کام کرنا ہوگا، ماضی کی کامیابیوں کے پیشِ نظر یقین ہے کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے ساتھ ہم پاکستان کو مضبوط اور خوشحال ملک بنا سکتے ہیں۔

یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سیاسی اور آئینی جدوجہد کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا اور اس کا مستقبل آئین کی اس کی روح اور اس کی روح کے مطابق چلنے میں مضمر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا مقدر عظیم بلندیاں حاصل کرنا ہے، اس کو حقیقت بننے کے لیے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا، اپنے آپ کو قومی مقصد سے آراستہ کرنا ہوگا اور اپنے آباؤ اجداد کی وراثت کے مطابق جدوجہد کرنے کا عزم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام یقیناً 20ویں صدی کا معجزہ تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کے رکن کی حیثیت سے پاکستان نے ہمیشہ انسانیت کو درپیش مسائل کے حل اور عالمی امن کے قیام میں ایک ذمہ دار قوم کا کردار ادا کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے