میکسیکو: امریکی سرحد کےقریب پناہ گزینوں کےکیمپ میں آتشزدگی:37 افراد ہلاک

شمالی امریکی ملک میکسیکو میں امریکی سرحد کےقریب پناہ گزینوں کے کیمپ میں آتشزدگی سے 37 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ امریکی سرحد کے قریب میکسیکو کے شہر ‘Ciudad Juarez’ میں پیش آیا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ حادثے میں 37 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 21 کے قریب زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے پناہ گزینوں کے کیمپ میں آتشزدگی کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق کیمپ میں آگ سے متاثر ہونے والے افراد کی اکثریت کا تعلق وینزویلا سے ہے جو کہ امریکا میں داخل ہونےکے خواہش مند تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے