اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں عدالتی اصلاحات سے متعلق پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔
اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت آئین کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ جس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عدالتی اصلاحات سے متعلق پریکٹر اینڈ پروسیجر بل 2023 منظوری کے لیے پیش کیا جسے ایوان نے کثرتِ رائے سے منظور کرلیا۔
ایوان میں بل کو شق وار مںظور کیا گیا تو اس دوران پی ٹی آئی کے اراکین نے شدید احتجاج کیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ کر ڈائس کی جانب پھینکیں۔
بعد ازاں وزیراعظم کی معاون خصوصی شزہ فاطمہ خواجہ نے عدالتی اصلاحات سے متعلق بل میں مزید ترمیم پیش کیں، جس کے مطابق قانون کی منظوری کے بعد ججز کمیٹی کا اجلاس قوائد ضوابط طے کرنے بلایا جائیگا، قواعد کی منظوری تک ججز کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس یا کوئی بھی جج بلا سکے گا۔ ایوان نے پیش کردہ نئی ترامیم کو بھی کثرت رائے سے منظور کرلیا۔