کووڈ کے دوران عازمین حج کی تعداد سے متعلق پابندیاں ختم

مدینہ منورہ: سعودی حکومت نے کورونا کے دوران عازمین حج کی تعداد سے متعلق پابندیاں اٹھالی ہیں۔

گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان کی زیرصدارت حج و زیارت کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں حج سیزن کے دوران سرکاری اداروں کے آپریشنل پروگرام اور اسکیموں کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر گورنر مدینہ نے کہا کہ کوروناکے دوران عازمین کی تعداد سے متعلق جوپابندیاں تھیں وہ اس سال نہیں ہوں گی، بیرون ملکوں سے اس سال ساڑھے 18 لاکھ عازمین کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

شہزاد فیصل بن سلمان نے کہا کہ ائیرپورٹس اور بندرگاہوں پر عازمین کےخیر مقدم کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے