وزٹ ویزا پرسعودی عرب جانے والے حج نہیں کرسکیں گے

مکہ مکرمہ: وزٹ ویزا پر سعودی عرب جانے والے افراد کوحج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ٹوئٹر پرجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزٹ ویزا پر مناسک حج کی ادائیگی کی اجازت نہیں ہے۔وزٹ ویزا پرآنے والے ضوابط کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔ وزٹ ویزا کی مدت 90 روز ہے اور میعاد ختم ہونے سے قبل عمرہ ادا کرنا ضروری ہے۔

وزار حج و عمرہ کےنے مزید کہا کہ تقریبا 350 کمپنیاں اور ادارے عازمین کی سعودی عرب آمد سے لے کر عمرہ کی ادائیگی اور اس کے بعد واپس وطن روانگی تک بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے