مولوی عبدالکبیر افغانستان کے نئے وزیراعظم مقرر

کابل: مولوی عبدالکبیر افغانستان کے نئے وزیراعظم مقرر کر دیئےگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے سپریم لیڈر ملاہیبت اللہ اخوند زادہ نے مولوی عبدالکبیر کو نیا عبوری وزیراعظم مقرر کیا ہے۔

مولوی عبدالکبیر ملا محمد حسن اخوند کی جگہ وزارت عظمیٰ کا منصب عارضی طور پر سنبھالیں گے۔

افغان میڈیا کہنا ہےکہ ملا محمد حسن اخوند کچھ عرصے سے بیمار ہیں اور سرکاری ذمہ داریاں ادا کرنے سے قاصر ہیں، اسی وجہ سے ان کی جگہ نائب وزیراعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر کو وزیراعظم افغانستان مقرر کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے