نیویارک ٹرک حملے میں ملوث شخص کو 260 برس قید کی سزا

نیویارک: امریکی شہر نیویارک میں ہجوم پر ٹرک چڑھانے والے ملزم کو 260 برس قید کی سزا سنا دی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مجرم سیف اللہ سیپوف کو 10 مرتبہ قید کی سزا سنائی گئی جن میں سے 8 پر بیک وقت عمل ہوگا۔ مجموعی طور پر مجرم سیف اللہ 260 سال قید میں رہے گا اور اسے کبھی رہا نہیں کیا جائے گا۔ سیف اللہ سیپوف نے 2017 میں نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں راہ گیروں پر ٹرک چڑھا دیا تھا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق سیف اللہ کو ریاست کولوراڈو کی ایک محفوظ ترین جیل ’سپر میکس‘ میں رکھا جائے گا جہاں قیدی اپنے سیل میں دن میں 23 گھنٹے گزارتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مجرم سیف اللہ داعش سے متاثر ہے اور اس کا رکن بننے کے لیے یہ جرم کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے