سوڈان : یتیم خانے میں 60 بچے غذائی قلت سے ہلاک

خرطوم: خانہ جنگی کا شکار سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے ایک یتیم خانے میں 60 بچے ہلاک ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق خرطوم کے سرکاری یتیم خانے میں بچوں کی دیکھ بھال کے لیے عملہ موجود نہیں۔ خانہ جنگی کے باعث خرطوم کے یتیم خانوں کا عملہ یا تو گھروں میں محصور ہے یا نقل مکانی کر گیا ہے۔ بجلی کی بار بار بندش کو بھی بچوں کی موت کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

سوڈانی حکام کا کہنا ہے کہ غذائی قلت سے جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد نوزائیدہ اور ایک سال سے کم عمر کے بچوں کی ہے۔ پانی کی کمی اور شدید غذائی قلت سے ایک ہی روز میں 13 بچے انتقال کرگئے۔ بچوں کی اموات چھ ہفتوں کے دوران ہوئیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے