بہاﺅالدین زکریا یونیورسٹی کے طلبہ اور وزیر تعلیم پنجاب کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور کچھ ہی دیر میں طلباءکی جانب سے احتجاج ختم کرنے کا اعلان متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق فریقین کا باہمی رضامندی سے معاہدہ طے پا گیا ہے اور کچھ دیر میں ہی مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کر دیا جائے گا جس کے بعد طلباءبھی احتجاج ختم کرنے کا اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے طلبہ صبح 10 بجے سے کینال روڈ پر دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔