سعودی شہزادہ طلال بن منصور بن عبدالعزیز انتقال کرگئے

سعودی شہزادہ طلال بن منصور بن عبدالعزیز انتقال کرگئے۔

سعودی عرب کے ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں شہزادہ طلال بن منصور بن عبدالعزیز کے انتقال کی اطلاع دی گئی۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شہزادہ طلال بن منصور کی نماز جنازہ اتوار 2 جولائی کو مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں ادا کی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق شہزادہ طلال بن منصور یکم جنوری 1950 کو پیدا ہوئے تھے، وہ معروف سرمایہ کار اور سعودی الاتحادکلب کے سابق سربراہ تھے۔

شہزادہ طلال بن منصور کا بچپن طائف شہر میں گزرا، سعودی عرب کے سابق وزیر دفاع شہزادہ منصور بن عبدالعزیز ان کے والد تھے۔

شہزادہ طلال نے ابتدائی تعلیم جدہ میں حاصل کی اور امریکا کے بزنس مینیجمنٹ کالج سے ڈپلومہ حاصل کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے