بنگلادیش کی اپوزیشن جماعت کا انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

ڈھاکا: جماعت اسلامی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے بعد بنگلادیش کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت بنگلا دیش نیشنل پارٹی نے بھی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

بنگلا دیش نیشنل پارٹی کے ترجمان کا خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا شیخ حسینہ واجد کے ساتھ کسی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے، انتخابات کا بائیکاٹ کر رہے ہیں، اب کسی مضحکہ خیز انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

ترجمان بی این پی کا کہنا تھا وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے گزشتہ دو انتخابات میں بھی دھاندلی کی، اکتوبر سے اب تک پارٹی کے 18ہزار سے زائد رہنما اور حامی گرفتار کیے جا چکے۔

خیال رہے کہ بنگلا دیش میں انتخابات اگلے سال 7جنوری میں شیڈول ہیں تاہم جماعت اسلامی بنگلا دیش سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں پہلے ہی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر چکی ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے