ماہ رمضان کا آخری عشرہ: عمرہ ادائیگی کیلئے 50 لاکھ زائرین سعودیہ پہنچ گئے

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے 50 لاکھ سے زائد زائرین سعودی عرب پہنچ گئے۔

سربراہ حرمین انتظامیہ کے مطابق 50 ہزار سے زائد زائرین اعتکاف میں بیٹھیں گے جب کہ علاقائی مساجد میں بھی زائرین کی بڑی تعداد اعتکاف میں بیٹھےگی۔

سربراہ حرمین انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زائرین کی تعداد بڑھنےکا امکان ہے جس کیلئے افرادی اور تکنیکی سہولتیں بڑھادی گئی ہیں۔

سربراہ حرمین انتظامیہ کا کہنا ہےکہ زائرین کی سہولت اور آسانی کے لیے تمام وسائل بروئےکار لائے جائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے