اصلاحی جماعت وعالمی تنظیم العارفین دربار عالیہ سلطان باہو کے زیر اہتمام کنونشن سنٹر اسلام آباد میں سالانہ میلاد مصطفیٰ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا. کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ سلطان احمد علی نے کہا کہ مسلم معاشروں میں ظاہر کو متشرع بنانے پر زیادہ زور دیا جارہا ہے تاہم ظاہر کے ساتھ ساتھ باطن کی طرف بھی متوجہ ہونے کی ضرورت ہے.انہوں نے کہا کہ منبر و محراب اور خانقاہوں سے تزکیہ نفس کی صدا بلند ہونی چاہیے تاکہ روبہ زوال مسلم معاشرت کو دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑا کیا جا سکے ۔
صاحبزادہ سلطان احمد علی نے کہا کہ عدل اور انصاف مسلم معاشروں کی بنیادی قدر تھی تاہم آج ہمارے معاشرے اس بنیادی قدر ہی ختم ہوتی جا رہی ہے. انہوں نے کہا کہ صوفیاٗ نے معاشرے میں جن اقدار کی بنیاد رکھی ،ان میں مخلوق کو خالق کے ساتھ جوڑنے سر فہرست تھا۔
انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے دل پاک صاف نہیں ہوجاتے ، ہمارے اعمال کبھی پاک صاف نہیں ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ اپنے دلوں کو پاک اور صاف کرنے کے لیے اللہ کا ذکر انتہائی ضروری ہے. انہوں نے کہا کہ 12 اور 13 اپریل کو دربار سلطان باہو پر سالانہ عالمی میلاد مصطفیٰ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا ۔
کانفرنس کے اختتام پر صاحبزادہ سلطان محمد علی نے کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں سمیت پاکستان کے مسائل کے حل کے لیے اجتماعی دعا کرائی اور بیعت لی۔