ایک خلیجی اخبار کاکہنا ہے کہ افغانستان کے صوبے ننگرہار میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کے گھر پر حملہ ہوا ہے جس کےدوران ملا فضل اللہ ہلاک ہوگیا، تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوئی۔
خلیجی اخبار گلف نیوز نے کہا ہے کہ افغانستان کے صوبے ننگرہار میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کے گھر پر حملہ کیا گیا ہے،گلف نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں ملا فضل اللہ ہلاک ہوگیا ہے۔
ابھی آزاد ذرائع سے ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ گلف نیوز کے مطابق ننگرہار میں یہ کارروائی پاک فوج اور افغانستان میں موجود امریکی فورسز نے مشترکہ طور پر کی