پی ٹی آئی کا احتجاج، اسلام آباد اور پنڈی میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنےکا اعلان کر دیا گیا۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ تعلیمی ادارے بند رکھنےکا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظرکیا گیا ہے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق حکم نامےکا اطلاق اسلام آبادکے تمام تعلیمی اداروں پرہوگا۔

دوسری جانب راولپنڈی کے بھی تمام تعلیمی اداروں کو کل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن کچھ دیرمیں جاری کیا جائےگا اور نوٹیفکیشن کا اطلاق تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں پرہوگا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کو موجودہ صورتحال کے باعث بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے