تعلیمی تنظیم آئسیسکو کی سربراہ ڈاکٹر خدیجہ طوسی کا نیشنل رحمتہ للعالمین اتھارٹی کا دورہ،اپریل میں عالمی کانفرنس کا اعلان

اسلامی دنیا کی تعلیمی تنظیم آئسیسکو کی سربراہ ڈاکٹر خدیجہ طوسی نے رحمت للعالمین اتھارٹی کے ساتھ اشتراک سے کریکٹر بلڈنگ اور تعلیم کے حوالے سے اپریل میں عالمی کانفرنس کا اعلان کیا ہے جس میں مسلمان ممالک کے وزراء، سفراء اور علماء شریک ہوں گے ۔

اسلام آباد، 23 جنوری 2025 ؛ اسلامی دنیا کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (ICESCO) کی سربراہ برائے تعلیم، ڈاکٹر خدیجہ طوسی، نے تنظیم کے ماہر تعلیم وقاص آفریدی کے ہمراہ آج نیشنل رحمتہ للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی (NRKNA) کا دورہ کیا۔ اتھارٹی کے چیئرمین خورشید ندیم نے مہانوں کو اتھارٹی کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا ۔

اس اعلیٰ سطحی ملاقات کا مقصد باہمی دلچسپی کے شعبوں کا جائزہ لینا اور دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا تھا۔

اس موقع پر ڈاکٹر خدیجہ طوسی نے رحمتہ للعالمین اتھارٹی کی مختصر عرصے میں نمایاں پیش رفت کو سراہا۔ انہوں نے کہا، “ICESCO جامع تعلیم کے عزم میں منفرد ہے، جو روحانی اقدار کو خواندگی اور عددی مہارتوں کے ساتھ جوڑتا ہے۔ میں NRKNA کے کردار سازی کے تعلیمی اقدام سے بے حد متاثر ہوئی ہوں، جو آج کے دور کی اہم ضرورت ہے۔”

ملاقات میں اپریل 2025 میں پاکستان میں اسلامی اقدار پر مبنی کردار سازی کی تعلیم کے موضوع پر ایک علاقائی کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کانفرنس میں تاجکستان، ایران، ازبکستان، افغانستان، بنگلہ دیش اور دیگر مسلم ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔

مزید برآں، ICESCO اہم شعبوں میں NRKNA کی معاونت کرے گا، جن میں اساتذہ کی تربیت، اسلامی ممالک کے نصاب کا تقابلی جائزہ، اور اسلامو فوبیا و اسلام سے متعلق غلط فہمیوں کے ازالے کے لیے حکمت عملی شامل ہیں۔

دورے کا اختتام خیر سگالی اور مستقبل میں تعاون کے عزم کے طور پر یادگاری شیلڈز اور کتابوں کے تبادلے کے ساتھ ہوا۔ دونوں اداروں نے اقدار پر مبنی تعلیم کے ذریعے نئی نسل کی تربیت اور مسلم دنیا میں اتحاد کے فروغ کے مشترکہ وژن کا اظہار کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے