نظام تعلیم میں طبقاتی تقسیم ملک کا بنیادی مسئلہ ہے۔چراغ فتح ٹرسٹ سکول بھارہ کہو کے مستحق طلباء کے لئے چراغ کی حیثیت رکھتا ہے۔انیس سال قبل عرشی بھٹی نے بھارہ کہو کے علاقے شاہ پور میں اس سکول کی بنیاد رکھی توانھوں نے اپنے گھر کے ایک حصے میں سکول بنایا، جہاں مستحق طلباء کو تعلیم دی جا رہی ہے۔
ٹک ٹاک لنک
https://www.tiktok.com/@ibcurdu/video/7468240716347493640
اپنے محدود وسائل میں بچوں کو کتابیں اورکاپیاں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔سکول انتظامیہ کی کوشش کے باوجود سب بچوں کے پاس یونیفارم نہیں ہے۔یہ سکول ایک ایسے گنجان آباد علاقے میں واقع ہے جہاں چھ نجی سکول تدریسی فرائص سرانجام دے رہے ہیں ۔
یوٹیوب لنک
ان میں چراغ فتح ٹرسٹ سکول ہی ایسا ادارہ ہے جہاں طلباء سے صرف 300 فیس لی جاتی ہے جس کا مقصد اساتذہ کو تنخواہ دیناہوتا ہے۔اساتذہ بہت ہی کم تنخواہ پر کام کررہے ہیں۔یہ وہ بچے ہیں جو با مشکل تعلیمی سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور حکومتی سطح پر عملی اقدامات کے منتظر ہیں۔
فیس بک لنک
https://www.facebook.com/share/v/1GdnsAKacY/
گھر کی نچلی منزل میں مستحق افراد کے مفت علاج کے لئے المصطفے ٹرسٹ میڈیکل سنٹر قائم کیا گیا ہے ۔
ویڈیو رپورٹ فریحہ رحمان