غزہ میں انسانی امداد کی بندش ،برطانیہ ، کینیڈا اور فرانس سمیت کئی ممالک کی اسرائیل کو دھمکی

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں انسانی امداد کی بندش جاری ہے جس کے باعث اب اسرائیل کو متعدد ممالک کی جانب سے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ نے اسرائیل سے آزادانہ تجارتی معاہدے پر بات چیت روک دی ہے جب کہ یورپی یونین نے بھی اسرائیل سے آزادانہ تجارتی معاہدے پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے 11 ہفتوں سے امدادی ناکا بندی کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی اسرائیل فلسطین 2 ریاستی حل کی حمایت بھی دہرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛

اسرائیل کی مخالفت میں برطانیہ اپنی معیشت کا نقصان چاہتا ہے تو یہ اسکی مرضی ہے: اسرائیل
غزہ میں جارحیت: یورپی یونین کا اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی کا فیصلہ
غزہ میں شدید غذائی قلت، اگلے 48 گھنٹے میں امداد نہ پہنچی تو 14 ہزار بچے مرسکتے ہیں: اقوام متحدہ

دوسری جانب کینیڈا اور فرانس کی جانب سے بھی اسرائیل کو پابندیوں کی دھمکی دی جارہی ہے، برطانیہ نے فلسطینیوں پر تشدد میں ملوث 7 اسرائیلی آبادکاروں اور تنظیموں پر بھی پابندیاں لگا تے ہوئے اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا۔

ادھر اقوام متحدہ نے امداد نہ پہنچنے پر 14 ہزار فلسطینی بچوں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے جب کہ اقوام متحدہ کے سیکڑوں امدادی ٹرک غزہ کی سرحد پر داخلے کے منتظرہیں۔

مزید برآں اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر بمباری کاسلسلہ بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 80 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں غذائی قلت شدت اختیار کرگئی ہے اور اگلے 48 گھنٹے میں امداد نہ پہنچی تو 14 ہزار بچے مر سکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے