سعودیہ سمیت دیگر عرب ملکوں میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

سعودی عرب سمیت دیگر عرب ملکوں میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے۔

عید الضحیٰ کی نماز کے سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہوں گے ۔

حجاج مزدلفہ سے واپس منی جاکر آج بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔جانوروں کی قربانی کریں گے، سرمنڈوائیں گے اوراحرام کھول دیں گے۔

سعودی قیادت کو عید کے موقع پر متعدد اسلامی ملکوں کے رہنماوں کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہے۔

اس سے قبل جمعرات کے روز 16 لاکھ سے زائد حجاج نے حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا۔ اس موقع پر فلسطینیوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ نے کہا اے اللہ فلسطین میں ہمارے بھائیوں کو دشمن پر غالب فرما۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے