جنوبی وزیرستان میں تعلیمی آگاہی سیمینار کا انعقاد، طلباء میں شیلڈز تقسیم

جنوبی وزیرستان آپر تحصیل سرویکئی کے علاقے مولے خان سرائے میں "ایجوکیشن ریولوشن موومنٹ” (ERM) کے تحت ایک اہم تعلیمی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کا اہتمام یوتھ آفس نے ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر فضل ودود اور رکن صوبائی اسمبلی آصف خان کی ہدایت پر کیا تھا۔

سیمینار میں علاقائی مشران، اساتذہ کرام، والدین، اور مختلف اسکولوں کے طلباء نے بھرپور شرکت کی۔

مقررین نے اپنے خطابات میں تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک مہذب اور ترقی یافتہ معاشرہ صرف تعلیم کے فروغ سے ہی ممکن ہے۔

ای آر ایم کے نمائندوں نے واضح کیا کہ ان کا مقصد تمام بچوں کو اسکول تک لانا اور انہیں بین الاقوامی معیار کی تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کے مختلف اسکولوں میں تعلیمی شعور اجاگر کرنے کے لیے اساتذہ اور طلباء کے ساتھ سیشنز منعقد کیے جا رہے ہیں، تاکہ نئی نسل کا رجحان تعلیم اور مطالعہ کی طرف بڑھایا جا سکے۔

پروگرام کے اختتام پر ایک تعلیمی ٹیسٹ میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے ٹاپ 10 طلباء میں شیلڈز تقسیم کی گئیں، جسے شرکاء نے طلباء کی حوصلہ افزائی کا مثبت قدم قرار دیا۔

مقامی لوگوں نے اس سیمینار کو ایک خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے پروگرام مستقبل میں بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے، جو علاقے میں تعلیمی بیداری پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے