اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی نے غزہ کی صورتحال کو قیامت خیز قراردیدیا

اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی فرانسسکا البانیز نے غزہ کی صورتحال کو قیامت خیز قرار دے دیا۔

خبرایجنسی کے مطابق فلسطین کی صورتحال پر انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے فرانسسکا البانیز نے غزہ کی صورتحال کو قیامت خیز قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل جدید تاریخ کی سب سے ظالم نسل کشی کا ذمہ دار ہے۔

فرانسسکا کا کہنا تھا کہ غزہ ہیو مینٹیرین فاؤنڈیشن موت کا جال ہے جو لوگوں کو مارنے یا بےگھر کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔

نمائندہ خصوصی نے مزید کہا کہ ریاستیں اور ممالک اسرائیل پر ہتھیاروں کی مکمل پابندی عائد کریں، ریاستیں اسرائیل سے تمام تجارتی معاہدے اور سرمایہ کاری تعلقات معطل کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے