مستونگ میں کسٹم آفس کے ویئر ہاؤس میں آگ لگ گئی، 35 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں لکپاس ٹول پلازہ کے قریب کسٹم آفس کے ویئر ہاؤس میں آگ لگ گئی، جس کی وجہ سے 35 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ڈی سی مستونگ کے مطابق آگ لگنے کے بعد ایل پی جی باؤزر اور گیس سلنڈرز کے متعدد دھماکے ہوئے اور متعدد گاڑیاں بھی لپیٹ میں آئیں۔

ڈی سی مستونگ کا کہنا ہے کہ ویئر ہاؤس میں ایل پی جی سلنڈرز، ایندھن اور کیمیکل موجود ہے ،جس کے باعث صورت حال خطرناک ہے۔

حکام کے مطابق آگ لگنے کے باعث 35 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ 10 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے