لاہورپولیس کے بعض اہلکاروں کا خواجہ سراؤں کیساتھ مل کر شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے کا انکشاف

لاہورپولیس کے بعض اہلکاروں کی جانب سے خواجہ سراؤں کے ساتھ مل کر شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کےمطابق کوٹ لکھپت لاہور میں 2خواجہ سراؤں نے قصور کے ایک رہائشی کو ہنی ٹریپ کر کے اپنے فلیٹ پر بلا لیا، ملزموں نے ساتھی خواجہ سراؤں سے مل کر مبینہ طور پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور 40 ہزار روپےکی نقدی چھین لی۔

اسی دوران 4 پولیس اہلکار بھی فلیٹ پر آ گئے،انہوں نے بھی شہری سے مبینہ طور پر ڈرا دھمکا کر شناختی کارڈ کی کاپی اور 11 ہزار روپےکی نقدی چھین لی۔

پولیس نےمقدمہ درج کر کے کانسٹیبل وقاص، سلیمان ، عمیر اور عرفان کو گرفتار کر لیا ،جبکہ پانچوں نامزد خواجہ سراؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے