انمول عرف پنکی کے پہلے سے گرفتار قریبی ساتھی کی مزید مقدمات میں گرفتاری کیلئے پولیس کا عدالت سے رجوع

کراچی میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے پہلے سے ہی گرفتار قریبی ساتھی کو تفتیش کے لیے تحویل میں لینے کے لیے پولیس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت سے رجوع کر لیا۔

پولیس نے ملزمہ کے پہلے سے گرفتار سہولت کار کی گرفتاری اور تفتیش کی اجازت مانگی ہے جس پر عدالت نے پولیس کو 2 مقدمات میں ملزم کی گرفتاری اور تفتیش کی اجازت دے دی۔

عدالت نے تفتیشی افسران کو ہدایت کی ہے کہ ملزم محمد سمیر سے سینٹرل جیل جا کر تفتیش کی جائے۔

پولیس کے مطابق ملزم سمیر جون 2021ء میں درج مقدمے میں گرفتار اور جیل میں ہے جبکہ ملزمہ انمول عرف پنکی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم محمد سمیر موٹر سائیکل کے ذریعے منشیات سپلائی کرتا تھا اور منشیات کی مد میں ملنے والی رقوم بھی بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرتا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے