اسلام آباد معاہدے پر دستخط کا وقت قریب آ جانا تاریخی لمحہ، عالمی توجہ پاکستان پر مرکوز ہے: بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد معاہدے پر دستخط کا وقت قریب آ جانا تاریخی لمحہ ہے، عالمی توجہ مضبوطی سے پاکستان پر مرکوز ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی شکایات اور اختلافات کا حل جمہوری، آئینی اور پُرامن ذرائع سے نکالا جانا چاہیے، پارلیمان اور سیاسی عمل ایسے مسائل کو حل کرنے کے مناسب فورمز ہیں، ہم سیاسی حل کے حصول کے لیے پُرعزم ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سے قبل از وقت انتخابی شیڈول واپس لینے کا مطالبہ کر چکے، زیر التوا شکایات کے ازالے کے لیے ٹروتھ اینڈ ریکنسیلی ایشن کمیشن قائم کرنے کی کوشش کریں گے، معاملات کو منصفانہ انجام تک پہنچانے کے لیے کمیشن قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں جاری بے چینی کشمیر کاز اور پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے، صورتِ حال دشمن عناصر، بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کو فائدہ اٹھانے کا غیر ضروری موقع فراہم کر رہی ہے، تمام مظاہرین سے اپیل کرتا ہوں احتجاج کو پُرامن طور پر ختم کریں۔

انہوں نے کہا کہ قانون کو اپنے ہاتھ لینے والے افراد خود کو مقامی حکام کے حوالے کریں، قانونی عمل کو اپنا راستہ اختیار کرنے دیں، کشمیر کے عوام کو احتجاج، محاذ آرائی، غیر یقینی صورتِ حال سے نہیں گزرنا چاہیے، وفاق، تمام فریق متفق ہوں تو آزاد کشمیر حکومت احتجاج کرنے والی جماعتوں سے متعلق نوٹیفکیشنز کا جائزہ لے سکتی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے، غیر قانونی اقدامات میں ملوث افراد کو جوابدہ ٹھہرانے کے معاملے میں سمجھوتا نہیں ہو سکتا، ہم پُرعزم ہیں کہ جن افراد نے غلط نہیں کیا انہیں دوسروں کے اقدامات کے نتائج نہ بھگتنا پڑیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے