اب شکایت ہوگی، تو فوری کارروائی بھی ہوگی! شرجیل میمن کا بڑا اعلان

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے سی ایم ہاؤس پبلک کمپلینٹ سیل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہریوں کی شکایات براہِ راست سننے کے ساتھ فون پر بھی عوام کے مسائل دریافت کیے اور متعلقہ اداروں کو فوری ازالے کی ہدایات جاری کیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی واضح ہدایت ہے کہ ہر شہری کی شکایت کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ عوام کی خدمت پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست کا بنیادی مقصد ہے اور کسی بھی شہری کو مایوس نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ چاہتے ہیں کہ عوام کے مسائل بروقت حل ہوں اور ہر شکایت پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ سی ایم ہاؤس پبلک کمپلینٹ سیل عوام اور حکومت کے درمیان مؤثر رابطے کا ذریعہ بن چکا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر وزراء اور عوامی نمائندے باری باری پبلک کمپلینٹ سیل میں آکر شہریوں کی شکایات سنتے اور ان کے مسائل کے حل کو یقینی بناتے ہیں۔

انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ شہریوں کو درپیش مسائل کا فوری، شفاف اور مؤثر حل فراہم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی ایم ہاؤس پبلک کمپلینٹ سیل میں عوامی شکایات کے ازالے کے لیے مؤثر نظام قائم کیا گیا ہے جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر وزیراعلیٰ سندھ کی عوام دوست پالیسیوں پر عملدرآمد جاری ہے۔

شرجیل انعام میمن نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی شکایات ٹول فری نمبر 0800-91915 یا پبلک کمپلینٹ سیل کے نمبرز 021-99202047، 021-99207349 اور 021-99207568 پر درج کرا سکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے