ممتاز قادری کی پھانسی پرمذہبی تنظمیوں اور شخصیات نے کیا کہا ، کیا کیا ؟

Molana-Fazal-ur-Rehman

جمعیت علماء اسلام (ف) کے مر کز ی امیر مو لا نا فضل الرحمن نے ممتاز قادری کی پھانسی پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پھانسی کے اقدام کی شدید مذمت کی اور کہا کہ حیرانگی اس بات پر ہے کہ قتل کے ہزاروں مقدمات زیر بحث ہیں لیکن ممتاز قادری کے کیس میں تیزی دکھا ئی گئی ہے۔مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک میں قانون عجیب ہیں ریمنڈ ڈیوس جس نے وطن کے باسیوں کو شہید کیا لیکن اسے رات کے اندھیرے میں وی آئی پی پرٹوکول دے کر امریکہ روانہ کر دیا گیا۔اگر ریمنڈ ڈیوس قاتل ہو کر قانون سے بالاتر ہو سکتا ہے تو ممتاز قادری کے لیے قانون کیوں لازم ہے۔انہوں نے کہا کہ ممتاز قادری دنیا سے رخصت ہوگئے لیکن وہ مسلمانوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ مغربی آقاؤں کو خوش کر نے کی نا کام کوششیں کی جارہی ہے۔

246895-SirajulHaque-1397921898-780-640x480

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے عاشق رسولﷺ ممتاز حسین قادری کی شہادت پر جمعے تک احتجاجی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان کی 68سالہ تاریخ کا بدترین اور سیاہ ترین دن ہے۔ ممتاز قادری کو پھانسی دے کر نواز شریف نے اپنی حکومت کے خاتمے کی دستاویز پر دستخط کردئیے ہیں۔ صدر اور وزیر اعظم نے ایسا جرم کیا ہے جسکی پوری قوم سے معافی مانگنے پر بھی گناہ معاف نہیں ہوگا۔ نواز شریف نے اللہ اور نبی مہربان ﷺ کو ناراض کرکے امریکہ اور برطانیہ کو خوش کیا ہے۔

RA

سراج الحق نے مزید کہا کہ ممتاز قادری کو ڈنمارک، فرانس یا جرمنی کی حکومت نے نہیں بلکہ خود پاکستان کی حکومت نے پھانسی دی ہے۔ ممتاز قادری ایک فرد نہیں بلکہ جذبے کا نام ہے۔حکومت نے 18کروڑ پاکستانیوں کے ایمان اور جذبے کو چیلنج کیا ہے۔پاکستان کی حکومت نے مسلمانوں کی غیرت اور ہمارے کلمے لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ ﷺ کو چیلنج کیا ہے۔ حکومت کے اس شرمناک اور ظالمانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

Mufti Muneeb

تنظیم المدارس کے سربراہ مفتی منیب الرحمان اور پیر سید حسین الدین شاہ نے ممتاز قادری کی سزائے موت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت ممتاز قادری نے سلمان تاثیر کا قتل کیا اس وقت پورے ملک میں سلمان تاثیر کے بیان کے خلاف احتجاجی جلسے ہو رہے تھے جن میں سلمان تاثیر کے بیان کو غیر شرعی اور خلاف اسلام قرار دیا جا رہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ممتاز قادری نے اس ماحول سے متاثر ہو کر قتل کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ممتاز قادری کا قتل عالمی دباؤ کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے پورے ملک میں مدارس میں دو روزہ تعطیل کا اعلان بھی کیا ۔

wifaq

وفاق المدارس العربیہ کے رہنماوں شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان ، مولانا محمد حنیف جالندھری، ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر نے کہا کہ
ممتاز قادری کی سزائے موت پر ہنگامی عملدرآمد ناقابل فہم ہے جس کے گہرے اور دور رس اثرات مرتب ہوں گے،پاکستان میں آج تک کسی گستاخ رسول کو سزا نہیں دی جا سکی یکطرفہ سزا دوہرا معیار ہے،

جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے طلبہ نے وفاق المدارس کے رہ نما مولانا انوار الحق کی قیادت میں احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا ۔
جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے طلبہ نے وفاق المدارس کے رہ نما مولانا انوار الحق کی قیادت میں احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا ۔

انسداد توہین رسالت قانون کو جب تک موثر اور قابل عمل نہیں بنا دیا جاتا اس وقت تک وطن عزیز کو موجودہ صورتحال سے نجات نہیں دلائی جاسکتی،قوم جلاو گهیراو اور پر تشدد احتجاج سے گریز کرتے ہوئے پرامن رہے اور صبر و تحمل سے کام لیا جائے ۔

ممتاز قادری کی پھانسی کے بعد ملی یکجہتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا
ممتاز قادری کی پھانسی کے بعد ملی یکجہتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا

ملی یکجہتی کونسل نے ممتاز قادری کی شہادت پر احتجاجی تحریک کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ اغیار اور سیکولر طبقے کو خوش کرنے کے لیے ، حالات کو گھمبیر بنا دیا ہے۔ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممتاز قادری کا جنازہ تاریخ کا بڑا جنازہ ہوگا،جس میں کونسل کی مرکزی قیادت کے علاوہ تمام رکن جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یکم مارچ کو پورے ملک میں ٹھیک دو بجے نماز جنازہ ہوگا اور 4 مراچ بروز جمعہ ملک گیر احتجاج کیا جائے گا ۔

sajid rehman

ممتاز عالم دین اور بین الاقوامی اسلامی یونی ورسٹی کے سابق صدر پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمان نے کہا کہ ممتاز قادری کی سزائے موت نے حکومتی کردار پر کئی سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ممتاز قادری قتل نہیں ہوئے ، امر ہو گئے ہیں ۔

Lal-Masjid-Islamaabd

شہداء فاؤنڈیشن لال مسجد نے ممتاز حسین قادری کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے لال مسجد میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ
ممتاز قادری کو سزائے موت خلاف شریعت اور قتل عمد ہے، ترجمان حافظ احتشام احمد کے بیان کے مطابق ناموس رسالت ﷺ کے محافظ کو تمام اداروں کی ملی بھگت سے سزائے موت دے دی گئی لیکن گستاخ رسول ﷺ آسیہ مسیح کی سزائے موت پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کانفرنس میں تمام مسالک کے علما کو دعوت دی جائے گی ۔

Ahmed Ludhyanvi ASWJ

اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہ ممتاز قادری کو پھانسی دیکر ملکی فضا کو مشتعل کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں عصمت انبیاٗ اور صحابہ و اہل بیت کے لیے ریاستی سطح پر اقدامات نہیں کئے جائیں گے ، حالات کو قابو رکھنا ممکن نہیں ہوگا ۔

Raja Nasir MWM
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی صورت حال پر موجودہ حکمران جماعت نے ممتاز قادری کی سزا پرعجلت کا مظاہرہ کر کے عوام کو ہیجانی کیفیت میں ڈال دی ہے،مذہبی جماعتوں کی سفارشات پر غور نہ کر کے حکمرانوں نے بڑی غلطی کی ہے،قانونی تقاضوں کو پورا نہ کرنا حکمرانوں کی نااہلی ہے۔

Sarwat qadri

سربراہ پاکستان سُنّی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا کہ غازی ممتاز حسین قادری کو دی جانیوالی سزا انصاف کا قتل عام ہے ، حکمرانوں نے اسلامی قوانین کی دھجیاں بکھیرکررکھ دیں،ریمنڈڈیوس کو رہا کرنیوالے حکمرانوں نے ممتاز قادری کو پھانسی دیکر ثابت کردیا کہ انہوں نے ملک کوسیکولربنانے کا عزم کر لیا ہے،

سنی تحریک کے کارکنان کے ممتاز قادری کی پھانسی کے خلاف مظاہرہ بھی کیا
سنی تحریک کے کارکنان کے ممتاز قادری کی پھانسی کے خلاف مظاہرہ بھی کیا

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ غازی ممتازقادری کی شہادت بلاشبہ ملکی تاریخ کا سیا ہ ترین دن ہے، حکمران آسیہ ملعونہ کی سزا پرعمل درآمد کرنیکی جرأت کیوں نہیں کرتے؟غازی ممتاز قادری کو شہید کرکے حکمرانوں نے اپنی عاقبت خراب کرلی،

1656131_721024378035035_8146461010309387119_n

راولپنڈی اسلام آباد کے دیوبندی علماٗ کی تنظیم جمیعت اہل سنت والجماعت کے رہ نماؤں مولانا قاضی عبدالرشید ،مولانا پیر عزیز الرحمن ہزاروی ،مولانا قاضی مشتاق،مولانا اشرف علی ،مولانا ظہور احمد علوی ، مولانا عبدالغفار ،مولانا مفتی عبدالسلام ،مولانا نذیر فاروقی،مولانا ادریس حقانی،مولانا عبدالقدوس محمد ی،مولانا قاضی شفیق الرحمن ،مولانامفتی مجیب الرحمن ،مولانا عبدالغفار توحیدی ،مولانا فیض الرحمن عثمانی ممتاز قادری کے گھر گئے اور ان کے والد سے تعزیت کی ۔

ممتاز قادری کی میت پر حنیف قریشی روتے ہوئے ، کہا جاتا ہے کہ ممتاز قادری نے سلمان تاثیر کو قتل کرنے سے پہلی رات حنیف قریشی کی تقریر سن کر قتل کا فیصلہ کیا تھا
ممتاز قادری کی میت پر حنیف قریشی روتے ہوئے ، کہا جاتا ہے کہ ممتاز قادری نے سلمان تاثیر کو قتل کرنے سے پہلی رات حنیف قریشی کی تقریر سن کر قتل کا فیصلہ کیا تھا

راولپنڈی کے مفتی حنیف قریشی نے کہا کہ حکمرانوں نے ممتاز قادری کو پھانسی دیکر درندگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اب ان کی دنیا آخرت خراب ہو گئی ہے ۔

tahir ashrafi
پاکستان علماٗ کونسل کے سربراہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ وہ ممتاز قادری کی پھانسی پر بے چینی اور اضطراب محسوس کر تے ہیں لیکن وہ یہ سوال کرنا چاہتے ہیں کہ ممتاز قادری تو اللہ کے پاس پہنچ گیا لیکن جن لوگوں نے ممتاز قادری کو اشتعال دلایا ، انہیں سزا کیوں نہیں دی جا رہی ۔

حافظ طاہر اشرفی نے فیس بک پر مفتی حنیف قریشی کے خلاف ایک پوسٹر بھی شئیر کیا ہے ۔
حافظ طاہر اشرفی نے فیس بک پر مفتی حنیف قریشی کے خلاف ایک پوسٹر بھی شئیر کیا ہے ۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ کیا پھانسی صرف اسے دی جائے گی جو جذباتی ہوگیا ، جو جذباتی بناتا ہے ، اسے پھانسی کیوں نہیں دی جاتی ۔

Mufti Naeem

جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی کے مہتمم مفتی محمد نعیم نے کہا کہ ممتاز قادری کو پھانسی دیکر عوامی امنگوں کا خون کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست قانون توہین رسالت پر عمل درآمد کرتی تو عام آدمی کو قانون ہاتھ میں لینے کی نوبت نہ آتی ۔ انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس جیسے مجرم کو عدالت معاف کرسکتی ہے تو ممتاز قادری کو کیوں نہیں کیاگیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے