سانحہ لاہور: وفاق المدارس نے 3 اپریل کو منعقد ہونے والی استحکام پاکستان کانفرنس ملتوی کر دی.

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس جامعہ اشرفیہ لاہور میں نائب صدر وفاق المدارس مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کی صدارت میں منعقدہ ہوا۔

۔اس موقع پر سانحہ لاہور کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں 3اپریل کو گلشن اقبال پارک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں منعقد ہونے والی عظیم الشان استحکام مدارس واستحکام پاکستان کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے غور وخوض کیا گیا۔اجلاس کے بعد وفاق المدارس کے قائدین نے پریس کانفرنس کی۔

وفاق المدارس کے منتظمیں نے کہا کہ ہم رضاکارانہ طور پر سانحہ لاہور کے شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی اور ملک کی موجودہ نازک صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کانفرنس کے التواء کا اعلان کررہے ہیں۔

[pullquote]سانحہ لاہور کے خلاف جمعے کو ملک بھر میں یوم دعا منایا جائے گا اور علماء دہشت گردی کے خلاف وعظ کریں گے . وفاق المدارس [/pullquote]

انہوں نے کہا وفاق المدارس کی مجلس عاملہ لاہور کے سانحے پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرکے ان عناصرکی بھرپور مذمت کرتی ہے جو اس طرح کی درندگی کا ارتکاب کر کے نہ صرف بے گناہ خاندانوں کو اجاڑ رہے ہیں بلکہ ملت اسلامیہ کی پیٹھ میں خنجر گھونپ کر تمامتر فائدہ مسلمانوں کی دشمن طاقتوں کو پہنچا رہے ہیں۔

[pullquote]ملک میں دہشت گردی کی کاروائیاں کرنے والے ملت اسلامیہ کی پیٹھ میں خنجر گھونپ رہے ہیں . وفاق المدارس [/pullquote]

اس موقع پر وفاق المدارس کے قائدین متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کے اظہار کے ساتھ ان کے درد میں برابر کے شریک ہیں

وفاق المدار س العربیہ پاکستان کے قائدین نے بلاتحقیق ایک بے گناہ شخص کو خود کش بمبار کے طورپر پیش کرنے اور دینی مدارس کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ اس حرکت کا ارتکاب کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے اور انہیں قوم کے سامنے بے نقاب کیا جائے،

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ امن وسلامتی اور ملکی حالات کی نزاکت کو پیش نظر رکھا اور ایک مرتبہ پھر ہم قومی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے کانفرنس کے فوری انعقاد کو موخر کررہے ہیں نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔انہوں نے مطالبہ کیادینی مدارس کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ بند کیا جائے۔

[pullquote]اس موقع پر وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے اعلان کیا کہ جلد اسلام آباد میں استحکام مدارس واستحکام پاکستان کے عنوان سے ایک عالمی کنونشن منعقد کیا جائے گا۔[/pullquote]

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے یکم اپریل بروز جمعہ کو یوم دعا کے طور پر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کی تمام مساجد میں ائمہ وخطباء پاکستان میں امن وسلامتی کے قیام،پاکستان اور دینی مدارس کے خلاف ہونے والی سازشوں کے حوالے سے خطاب کریں گے اور سانحہ لاہور کے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کی جائیں گی۔

اجلاس میں مولانا محمد حنیف جالندھری جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ پاکستان،مولانا انوا رالحق نائب صدر وفاق المدارس،مولانا مشرف علی تھانوی خازن وفاق المدارس العربیہ،مولانا قاضی عبدالرشید ڈپٹی سیکرٹری جنرل وفاق المدارس، مولانا حافظ فضل الرحیم مہتمم جامعہ اشرفیہ لاہور،مولانا امداداللہ، مولانا زبیر احمد صدیقی،مولانا حسین احمد، مولانا مفتی محمد نعیم جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی،مولانا سعید یوسف،مولانا پیر عزیز الرحمن ہزاروی،مولانا اصلاح الدین حقانی، مولانا ارشاد احمد،مولانا ظفر احمد قاسم، مولانا مفتی مطیع اللہ،مولانا عبدالقدوس،مولانا مفتی طاہر مسعود،مولانا مفتی محمد طیب،مولانا ضیاء اللہ اخونزادہ،مولانا قاری محب اللہ،مولانا مفتی خالد محمود،مولانا عبدالمجید ناظم دفتر،مولانا عبدالمنان،مولانا قاری محب اللہ اور دیگر علماء کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے