ایچ ای سی کا آن لائن سسٹم فلاپ، 3500 طلبا سکالر شپ سے محروم

لاہور: ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کا آن لائن سسٹم فلاپ ہو گیا، ایم فل و پی ایچ ڈی کے 3500سے زائد طلبا وطالبات سکالر شپ سے محروم ہو گئے ۔

باوثوق ذرائع کے مطابق ملک بھر سے 3500 سے زائد طلبا و طالبات نے آن لائن سسٹم کے تحت ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالر شپ کیلئے درخواستیں جمع کرائیں تھیں جن کی ای میل کے ذریعے وصولی کی تصدیق کی گئی۔

بعد ازاں ان طلبا و طالبات نے شارٹ لسٹ ہونے اور انٹرویوز کے سلسلہ میں متعلقہ افسروں سے رابطہ کیا تو انہیں بتایا گیا کہ آپ کی تو درخواستیں موصول نہیں ہوئیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے طلبا نے کہا کہ آن لائن سسٹم کی خرابی کی ذمہ داری امیدواروں پر ڈال دی گئی ہے حالانکہ درخواست کی وصولی کی تصدیق کا پیغام موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فی طالبعلم 500 روپے فیس بھی جمع ہے ۔

صورتحال کا فوری تدارک کیا جائے ورنہ قانونی چارہ جوئی اور دیگر اقدامات اٹھانے پر مجبور ہونگے ۔

ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد سے موقف جاننے کیلئے رابطہ نہ ہوسکا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے