آج کا پاکستان

[pullquote]پاکستان[/pullquote]

[pullquote]ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ بھارت اور افغانستان کے مختلف علاقوں میں ﺯﻟﺰﻟﮯ ﮐﮯ ﺟﮭﭩﮑﮯ
[/pullquote]

IMG_20160410_153815

ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ کے مختلف شہروں سمیت ﺑﮭﺎﺭﺕ ﺍﻭﺭ ﺍﻓﻐﺎﻧﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺯﻟﺰﻟﮯ ﮐﮯ ﺟﮭﭩﮑﮯ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﯿﮯ ﮔﺌﮯ ۔ ﻣﺤﮑﻤﮧ ﻣﻮﺳﻤﯿﺎﺕ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ زلزلےﺷﺪﺕ 7.1 ﺭﯾﮑﺎﺭﮈ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ ۔امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6 عشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی ۔ ﺑﮭﺎﺭﺕ ﻣﯿﮟ زلزلےکی ﺷﺪﺕ 4.1 ﺭﯾﮑﺎﺭﮈ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ﺯﻟﺰﻟﮯ ﮐﺎ ﻣﺮﮐﺰ ﺍﻓﻐﺎﻧﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﮦ ﮨﻨﺪﻭﮐﺶ ﮐﺎ ﭘﮩﺎﮌﯼ ﺳﻠﺴﻠﮧ ﺗﮭﺎ ﺟﺒﮑﮧ ﺍﺱ ﮐﯽ ﮔﮩﺮﺍﺋﯽ 280 ﮐﻠﻮﻣﯿﭩﺮﺯﯾﺮﺯﻣﯿﻦ ﺗﮭﯽ ۔ زلزلہ آٹھ سے دس سیکنڈ تک رہا ۔ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺧﯿﺒﺮﭘﺨﺘﻮﻧﺨﻮﺍﮦ ، ﺷﻤﺎﻟﯽ ﻋﻼﻗﮧ ﺟﺎﺕ، ﻓﺎﭨﺎ ، ﺍٓﺯﺍﺩﮐﺸﻤﯿﺮ، ﻭﻓﺎﻗﯽ ﺩﺍﺭﻟﺤﮑﻮﻣﺖ سمیت ﻻﮨﻮﺭ، ﭘﺸﺎﻭﺭ، ﺍﺳﻼﻡ ﺍٓﺑﺎﺩ، ﭼﺘﺮﺍﻝ ، ﮔﻠﮕﺖ ، ﺑﺎﻍ ، ﭼﮑﻮﺍﻝ ، ﺩﯾﻨﮧ ،ﻣﺮﯼ ، ﻣﯿﺎﻧﻮﺍﻟﯽ ، ﺑﻨﻮﮞ ، ﺳﻮﺍﺕ ،ﭼﺘﺮﺍﻝ ، ﺍﯾﺒﭧ ﺍٓﺑﺎﺩ، ﻣﺎﻧﺴﮩﺮﮦ ، ﮐﻮﮨﺴﺘﺎﻥ ، ﺍٓﺯﺍﺩ ﮐﺸﻤﯿﺮ، ﺭﺍﻭﻟﭙﻨﮉﯼ ، ﺍﯾﺒﭧ ﺍٓﺑﺎﺩ، ﭼﻨﯿﻮﭦ، ﺍﭨﮏ ، ﺳﯿﺎﻟﮑﻮﭦ، ﮐﺎﻻﺑﺎﻍ، ﮔﻮﺟﺮﺍﻧﻮﺍﻟﮧ ﺳﻤﯿﺖ ﻣﻠﮏ ﮐﮯ ﺑﯿﺸﺘﺮ ﻋﻼﻗﻮﮞ میں ﺯﻟﺰﻟﮯ ﮐﮯ ﺟﮭﭩﮑﮯ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﯿﮯ ﮔﺌﮯ ۔زلزلے کی وجہ سے خیبر پختون خواہ کے ضلع بونیرکے علاقے کڑاکڑ میں مٹی کا تودہ گرا جس کی وجہ سے بونیر اور سوات کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے . مٹی کا تودہ ایک کار پر گرا جس کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ہے ۔ سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں گھر کی دیوار گرنے سے دو بچے شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال لایا گیا ہے۔ادھر خیبر پختوہ خواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، پشاور میں دو زخمی بچے اسپتال لائے گئے ہیں .

[pullquote]عمران خان کا وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ[/pullquote]

imran

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔انہوں نے پاناما لیکس کے معاملے پر قوم سے حقائق چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔اسلام آباد میں بنی گالہ سے قوم سے اپنے خطاب میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر انکوائری کمیشن کو مسترد کرتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے تحت کمیشن کا مطالبہ کیا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ کمیشن میں وائٹ کالر کرائم کے تفتیش کار شامل ہونے چاہئیں، اس کے لیے بیرونی آڈٹ فرم کو لایا جائے۔انہوں نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں رائیونڈ میں دھرنا دینے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو نہیں پورے پاکستان کو اکٹھا کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ دنیا کے کئی ملکوں میں پاناما لیکس پر طوفان آگیا، جب قومیں حقوق کیلیےکھڑی نہیں ہوتیں تو تباہی کی طرف جاتی ہیں، ایک زندہ معاشرہ ہی اپنے حقوق کیلیے کھڑا ہوتا ہے۔انھوں نے کہا میں قومی رہنما ہوں ، مجھے بھی پی ٹی وی پر مؤقف پیش کرنےکا موقع ملنا چاہئے تھا۔’انہوں نے وزیراعظم سے پاناما پیپرز کے بعد استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کے پاس حکومت کرنےکا کوئی اخلاقی جواز نہیں بچا۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کسانوں پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈال دیاگیاہے، ملک میں ڈھائی کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔’غریب کےپاس دو وقت کی روٹی نہیں،حسن نواز (نواز شریف کے بیٹے) کا 8 ارب روپے کا گھر ہے’

[pullquote]حکومت ڈنڈے کے زور پر ٹیکس اکٹھا نہیں کرنا چاہتی،شہباز شریف
[/pullquote]

shahbaz

لاہور:وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ مراعات طبقہ دیانتداری سے ٹیکس ادا کرے تاکہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات پہنچانے کے قابل ہو سکے۔ حکومت ڈنڈے کے زور پر ٹیکس اکٹھا نہیں کرنا چاہتی۔لاہور میں ریسٹورنٹ انوائس مانیٹرنگ سسٹم کے تحت پہلی قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کی بہتری، تعلیم و صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ نظام کی خرابی کے باوجود ٹیکس وصولی میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ڈنڈے کے زور پر ٹیکس اکٹھا کرنے کے بجائے لوگوں کو ترغیب دے کر اس سسٹم کا حصہ بنایا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے ریسٹورنٹ انوائس مانیٹرنگ سسٹم کے تحت انعامات پانے والے خوش نصیبوں کو موبائل فون پر بذات خود خوشخبری دی۔صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا اور وزیر محصولات مجتبیٰ شجاع الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی آمدن میں اضافے کی بدولت ہی ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کیا جا سکتا ہے۔

[pullquote]وفاقی دارلحکومت کو روز روز سیل نہیں کرسکتے،چوہدری نثار
[/pullquote]

chodri nasir

اسلام آباد:وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں عارضی طورپرسیاسی اجتماعات پرپابندی لگانے کااعلان کر دیا تو دوسری طرف چیرمین تحریک انصاف عمران خان ایف نائن پارک میں یوم تاسیس منانے پر بضد ہیں ۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وفاقی دارلحکومت کو روز روز سیل نہیں کرسکتے۔کوئی جگہ مقررکرنے کے بعد جلسے جلوسوں کی اجازت دے دی جائے گی۔ جس پر تحریک انصاف کے چیرمین بھی حرکت میں آگئے اور کہا کہ یوم تاسیس ہر صورت ایف نائن پارک میں منایا جائے گا۔ آج نیوز سے بات کرتے ہوے سابق وزیر اطلاعات قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار سیاسی ورکر ہیں کسی سیاسی جماعت کو کام کرنے سے نہیں روک سکتے۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما سابق سینٹر سید ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثار وزیر داخلہ ہیں انکو بہتر پتا ہے کہ امن و امان کو کسی طرح چلانا ہے۔عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سابق سینٹر زاہد خان نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کی سیاسی اجتماعات کو نہیں روکا جاسکتا۔ حکومت کو چاہیے کہ انکو سیکورٹی فراہم کرے۔سیاسی جماعتوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کر دیا، تاہم دیکھنا یہ ہوگا کہ تحریک انصاف ایف نائن پارک مین یوم تاسیس منا سکے گی یا نہیں۔

[pullquote]ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کاامکان
[/pullquote]

160320061451__rain_in_peshawar_pakistan_640x360_epa_nocredit

اسلام آباد:محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے دور روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔ گزشتہ روزمالم جبہ میں سب سے زیادہ بارش انتیس ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔ جبکہ آج سے دو روز کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بارشوں کا امکان ہے ،جس کے باعث مزید لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، فاٹا اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بلوچستان اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواﺅوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں انیس ملی میٹرریکارڈ کی گئی تاہم گزشتہ روزسب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

[pullquote]بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،34 عسکریت پسند ہلاک
[/pullquote]

blochistan

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ قلات میں سیکورٹی فورسز کے ایک آپریشن میں ایک اہم کمانڈر سمیت 34 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔حکومت بلوچستان کے ترجمان انوارالحق کاکڑ کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قلات کے علاقے جوہان میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا۔انھوں نے بتایا کہ اس علاقے میں سانحہ مستونگ میں ملوث افراد کی موجودگی کی اطلاع تھی۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ تین روز تک اس علاقے میں جاری رہنے والے سرچ آپریشن میں ایک کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 34 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

[pullquote]لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی
[/pullquote]

راولپنڈی : ہندوستان کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ہندوستان کی جانب سے نیزا پیر سیکٹر میں فائرنگ کی گئی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہندوستانی فورسز کی جانب سے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب 11:40 پر بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال شیلنگ کا سلسلہ شروع ہوا، اس دوران چھوٹے ہتھیاروں سے بھی فائرنگ کی گئی، جبکہ فائرنگ اور شیلنگ کا سلسلہ صبح 4:45 تک جاری رہا۔فوج کے اعلامیے میں کہا گیا کہ پاک آرمی نے بھی بلا اشتعال فائرنگ کا بھر پور جواب دیا۔

[pullquote]پشاور:دم گھٹنے سے چار افراد جاں بحق
[/pullquote]

Dead Terrorist

پشاور:پشاور میں جنریٹر سے نکلنے والا دھواں موت بن گیا۔ دم گھٹنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔پشاور کے علاقے بشیر آباد شگئی ہندکیان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کمرے میں گیس جرنیٹر لگایا ہواتھا،دھواں بھر جانے سے کمرے میں سوئے ہوئے چار افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ڈاکٹر کے مطابق چاروں افراد دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوئے ،مرنے والوں میں باپ ، بیٹا ، بھتیجا اور ایک مہمان شامل ہے ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا۔

[pullquote]کراچی:70درخت کاٹنے پر بلڈرکےخلاف مقدمہ درج
[/pullquote]

کراچی: ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سڑک کنارے لگے درخت کاٹنے پر بلڈر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق شہید ملت روڈ کے گرین بیلٹ پرلگے 70 گھنے درختوں کو کاٹنے کا مقدمہ بلڈر کے خلاف درج کیا گیا۔روڈ پر واقع پروجیکٹ کی خوبصورتی درختوں میں چھپنے کے باعث درخت کاٹے گئے تھے۔کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ نے گرین بیلٹ پر 70 درخت کاٹے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کراچی شرقی کو واقعہ کی تحقیقات کے احکامات دیئے۔تحقیقات میں ثابت ہوا کہ بلڈر نے اپنے عملے کی مدد سے رہائشی پروجیکٹ کی خوبصورتی واضح کرنے کے لیے گرین بیلٹ پر لگے 70 درخت کاٹ دیئے تھے۔ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کی تصدیق کے بعد کمشنر کراچی کے حکم پر بلڈر اور عملے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

[pullquote]لنڈی کوتل:پہلی بار پولیس میں 3خواتین اہلکاربھرتی
[/pullquote]

لنڈی کوتل: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں کی پولیس نے 3 خواتین اہلکاروں کو بھرتی کیا ہے، بھرتی ہونے والی خواتین کا تعلق مسیحی برادری سے ہے۔حکام کے مطابق یہ بھرتیاں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والی خواتین کے لیے تھیں، لیکن صرف مسیحی خواتین نے ملازمت کیلیے درخواستیں جمع کروائیں، جبکہ کسی بھی مسلمان خاتون نے درخواست نہیں دی۔حکام کو ملازمت کے اشتہار کے بعد 15 مسیحی خواتین کی درخواستیں موصول ہوئی تھیںخیبرایجنسی کے ایک پولیس اہلکار خالد خان نے بتایا کہ ان خواتین اہلکاروں کی ذمہ داری طورخم سرحد سے گزرنے والی خواتین کی تلاشی لینا ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ مختلف چھاپہ مار کارروائیوں میں بھی پولیس کی مدد کریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ادارے اگرچہ ملک کے دیگر حصوں میں خواتین اہلکاروں کی بھرتیاں کررہی ہیں لیکن قبائلی اضلاع میں خواتین درخواست دہندگان کی کمی کا سامنا ہے۔

[pullquote]عالمی خبریں[/pullquote]

[pullquote]ہندوستان: مندر میں آتشزدگی سے 102 افراد ہلاک
[/pullquote]

مندر

کیرالہ : ہندوستان کی ریاست کیرالا کے ایک مندر میں خوفناک آتشزدگی سے 102 افراد ہلاک اور 350 سے زائد زخمی ہو گئے۔ہندوستان اخبار دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق کیرالہ کے ضلع کولام میں پراور پوتنگل دیوی کے مندر میں سالانہ تقریب کے موقع پر آتش بازی کا اہتمام کیا گیا تھا، اس سالانہ مذہبی تقریب میں رات بھر آتش بازی کا مظاہرہ کیا جانا تھا۔ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب آتش بازی کے مظاہرے کے لیے ایک اندازے کے مطابق 10ہزار سے زائد افراد جمع تھے۔اسی دوران 3:30 بجے آتش بازی کے سامان کے گودام میں کسی چنگاری کے باعث آگ لگ گئی جس نے بہت تیزی خوفناک آتشزدگی کی شکل اختیار کر لی ہے، اس آگ کی لیپٹ میں مجمع کا بڑا حصہ آ گیا۔آتش بازی کے سامان میں دھماکوں سے مندر کے قریب واقع سرکاری عمارت بھی مکمل طور پر منہدم ہو گئی۔آتش زدگی سے کئی افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ سیکڑوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ہندوستانی خبر رساں ادارے ٹائمز آف انڈیا نے رپورٹ کیا کہ آگ سے 102 افراد ہلاک ہوئے۔

[pullquote]شامی فوج روسی فضائیہ کے ساتھ مل کر حلب میں کارروائی کے لیے تیار
[/pullquote]

شامی وزیراعظم وائل نادر الحلقی نے کہا ہے کہ شام کی زمینی فوج روسی فضائیہ کے ساتھ مل کر حلب کو ’آزاد‘ کرانے کی کارروائی شروع کرنے والی ہے۔ انہوں نے یہ بات دمشق کا دورہ کرنے والے روسی قانون سازوں سے بات چیت میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ شامی فوجی حلب میں ان تمام غیرقانونی گروپوں کے خلاف کارروائی کرے گی، جو فائربندی ڈیل کا حصہ نہیں ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ برس سے روسی طیارے شام میں بشارالاسد کی حکومت کے مخالفین کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں، جب کہ حالیہ سیزفائر ڈیل میں اعتدال پسند باغیوں کو تو شامل کیا گیا ہے، تام اسلامک اسٹیٹ اور النصرہ فرنٹ جیسی شدت پسند تنظیموں کو نہیں۔

[pullquote]ایرانی فلم میکر جیل سے رہا
[/pullquote]

کینیڈا کے رہائشی ایرانی فلم میکر مصطفیٰ عزیزی کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ انہیں حکومت کے خلاف ’جھوٹ‘ پھیلانے کے الزام میں آٹھ برس قید کی سزا سنائی گئی تھی، تاہم قید کے ایک برس بعد انہیں رہائی دے دی گئی۔ ان کے بیٹے نے اتوار کے روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ان کے والد کو رحم کی بنیاد پر رہا کر دیا گیا۔ کینیڈا کے رہائشی عزیزی گزشتہ برس فروری میں اس وقت گرفتار کر لیا گیا تھا، جب وہ اپنے والد کی عیادت کے لیے ایران پہنچے تھے۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی توہین کے علاوہ نفرت انگیز باتیں بھی پھیلائیں تھیں۔

[pullquote]فلسطینیوں کے حملوں میں ’نمایاں کمی‘ ہوئی ہے، نیتن یاہو
[/pullquote]

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اتوار کے روز کہا ہے کہ حالیہ کچھ دنوں میں اسرائیلیوں پر فلسطینیوں کے حملوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ تقریباﹰ چھ ماہ سے قریب روزانہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی شہریوں پر چاقوؤں کے وار اور گاڑیوں سے کچلنے جیسے واقعات دیکھے جا رہے تھے، جن میں اطراف کے مجموعی طور پر دو سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ اپنی کابینہ کی ماہانہ میٹنگ میں نیتن یاہو نے کہا کہ اس کی وجہ ایک تو وہ اقدامات تھے، جن سے ان حملوں کی کامیابی کو کم کیا گیا اور ساتھ ہی فلسطینیوں میں اشتعال انگیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف ٹھوس کارروائیاں تھیں۔ گزشتہ برس اکتوبر میں ان حملوں کا آغاز ہوا تھا، جن کے نتیجے میں دو سو فلسطینی اور 28 اسرائیلی شہری ہلاک ہوئے۔

[pullquote]’مَین اِن ہیٹ‘ میں ہی تھا، برسلز حملوں کے مشتبہ ملزم کا اعتراف
[/pullquote]

برسلز حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار محمد عبرینی نے اعتراف کر لیا ہے کہ برسلز کے ہوائی اڈے پر ہونے والے حملوں کی فوٹیج میں ٹوپی پہنے دکھائی دینے والا شخص وہی تھا۔ گزشتہ ماہ کیے گئے ان حملوں کے بعد بیلجیم بھر میں بڑے پیمانے پر چھاپے مارے جا رہے تھے۔ عبرینی گزشتہ برس نومبر میں فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کا بھی مشتبہ ملزم ہے۔ جمعے کے روز برسلز میں حکام نے ان حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں عبرینی کو حراست میں لیا تھا جبکہ ہفتے کے روز عبرینی اور دیگر گرفتار ملزمان پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کے باقاعدہ الزامات بھی عائد کر دیے گئے تھے۔

[pullquote]فلپائن میں سکیورٹی فورسز اور مسلم عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں، 23 ہلاکتیں
[/pullquote]

فلپائن کی فوج اور ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 23 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایک فوجی ترجمان نے اتوار کے روز بتایا کہ یہ جھڑپیں ملک کے جنوبی حصے میں ابھی تک جاری ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ فلپائن کے جزیرے باسیلان میں ابوسیاف نامی عسکری گروپ کے ایک ٹھکانے پر فوج نے چھاپہ مارا جس کے بعد یہ جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ ان جھڑپوں میں 18 فوجی ہلاک جب کہ 53 زخمی ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان جھڑپوں میں پانچ عسکریت پسند بھی مارے گئے، جن میں ایک مراکشی جنگجو بھی شامل تھا۔

[pullquote]شامی فائربندی خاتمے کے قریب ہے، اپوزیشن
[/pullquote]

شامی اپوزیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت کے ساتھ فائربندی معاہدہ خاتمے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ جنیوا میں جاری شامی امن مذاکرات میں اپوزیشن کے وفد میں شامل خاتون مذاکرات کار باسمہ کودمانی نے اتوار کے روز ایک سوئس اخبار میں شائع ہونے والے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ دس روز سے حکومتی فورسز کی جانب سے اس معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں اور اب یہ معاہدہ اپنے خاتمے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائربندی معاہدے کی نگرانی کرنے والے امریکی اور روسی مبصرین اس صورت حال میں بے بس دکھائی دیتے ہیں۔ 27 فروری کو امریکی اور روسی ثالثی میں شام میں فائربندی کا قیام عمل میں آیا تھا، تاہم اس جنگ بندی معاہدے کا اطلاق ’اسلامک اسٹیٹ‘ اور النصرہ فرنٹ جیسے شدت پسند گروپوں پر نہیں کیا گیا تھا۔

[pullquote]’اسلامک اسٹیٹ‘ حملے کرنا چاہتی ہے مگر منصوبے کا ٹھوس علم نہیں، جرمن خفیہ ادارہ
[/pullquote]

جرمنی کے داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے BfV کے سربراہ ہانس گیورگ ماسین نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ جرمنی میں دہشت گردانہ حملے کرنا چاہتی ہے اور سلامتی کی صورت حال کو سنجیدہ خطرات لاحق ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ فی الحال اس خفیہ ادارے کو ایسے کسی منصوبے کا ٹھوس علم نہیں ہے۔ جرمن اخبار ’وَیلٹ ام زونٹاگ‘ کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں ماسین نے کہا کہ برسلز اور پیرس میں دہشت گردانہ حملوں کے بعد اس دہشت گرد تنظیم کا ممکنہ ہدف لندن، برلن اور روم بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ گروہ پروپیگنڈے کے ذریعے جرمنی میں اپنے لیے ایسے حامی چاہتا ہے، جو اس طرح کے حملے کر سکیں۔

[pullquote]جان کیری کا تاریخی دورہ ہیروشیما
[/pullquote]

امریکی وزیر خارجہ جان کیری اپنے ایک تاریخی دورے پر ہیروشیما پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ سات صنعتی ممالک کے گروپ ’جی سیون‘ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دوسری عالمی جنگ میں اس شہر پر امریکی جوہری حملے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی امریکی وزیر خارجہ ہیروشیما گیا ہے۔ جان کیری اس اجلاس میں شرکت کے لیے ہیروشیما کے مغرب میں واقع امریکی فوجی اڈے پر اترے۔ جی سیون وزرائے خارجہ کے اس اجلاس میں اگلے ماہ ہونے والے سات کے گروپ کے سربراہی اجلاس کا ایجنڈا ترتیب دیا جائے گا۔ اپنے اس دورے کے دوران جان کیری دیگر رہنماؤں کے ساتھ ہیروشیما کے امن یادگاری پارک بھی جائیں گے۔

[pullquote]افغان قومی حکومت اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے، کیری
[/pullquote]

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے گزشتہ روز اپنے دورہ افغانستان کے دوران کہا کہ افغانستان میں مخلوط حکومت زیادہ اتحاد کا مظاہرہ کرے۔ اس موقع پر افغان صدر اشرف غنی نے بھی اصلاحات میں تیزی کا عزم ظاہر کیا۔ گزشتہ اٹھارہ ماہ سے افغانستان میں اشرف غنی بطور صدر اور ان کے حریف عبداللہ عبداللہ بطور چیف ایگزیکٹو ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ جان کیری نے کابل میں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ جمہوریت اداروں پر اعتماد کا تقاضا کرتی ہے۔ جان کیری جاپان جاتے ہوئے راستے میں کچھ دیر کے لیے افغانستان رکے تھے۔

[pullquote]جان کیری کے دورے کے کچھ دیر بعد کابل میں متعدد دھماکے
[/pullquote]

افغان دارالحکومت ہفتے کی شب دھماکوں سے لرز اٹھا۔ کابل کے مرکزی علاقے میں یہ بم دھماکے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی کابل سے روانگی کے کچھ ہی دیر بعد ہوئے۔ اپنے اس مختصر دورے کے دوران جان کیری نے طالبان پر زور دیا تھا کہ وہ کابل حکومت کے ساتھ بات چیت کے لیے دوبارہ مذاکرات کی میز پر آئیں۔ کابل پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق عسکریت پسندوں کی جانب سے داغا گیا ایک راکٹ لڑکیوں کے ایک اسکول کے قریب گرا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکے کم شدت کے تھے، اس لیے ان کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

[pullquote]برطانوی پرنس ولیم اپنی اہلیہ کے ہمراہ بھارت میں
[/pullquote]

برطانوی شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ کے ہم راہ بھارتی شہر ممبئی پہنچ گئے ہیں۔ ممبئی میں وہ متعدد کچی بستیوں میں بچوں کے ساتھ کھیلنے کے علاوہ بھارتی فلمی صنعت کی اہم شخصیات سے بھی ملیں گے۔ اس شاہی جوڑے کا پہلے دورہ بھارت کے موقع پر شان دار استقبال کیا جا رہا ہے۔ ایک ہفتے پر محیط اس دورے میں شہزادہ ولیم اور کیٹ آسام بھی جائیں گے، جب کہ یہ جوڑا دو روز بھوٹان میں بھی گزارے گا۔ اس دورے کے آغاز پر یہ شاہی جوڑا ممبئی حملوں کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تاج محل ہوٹل میں ٹھہرا ہے۔ یہ ہوٹل سن 2008ء میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں ہدف بنایا گیا تھا۔

[pullquote]کھیلوں کی خبریں[/pullquote][pullquote]

[pullquote]اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ :پاکستان آج آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گا[/pullquote]

malaysia_hockey_620_410_100

ایپوہ:اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا تیسرا میچ آج آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔ قومی ٹیم کو ایک میچ میں فتح جبکہ ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری پچیسویں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے پانچویں روز قومی ہاکی ٹیم آسٹریلیا کا مقابلہ کرے گی.ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر پہلی کامیابی سیمٹی۔دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے زیر کیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف قومی کھلاڑیوں نے چھ پنالٹی کارنرزضائع کئے تھے۔

[pullquote]مسلمان باریش کرکٹر معین علی کوناروا سلوک کا سامنا[/pullquote]

moin

برمنگھم:انگلینڈ کے مسلمان باریش کرکٹر معین علی کو برمنگھم ائیرپورٹ پرناروا سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں چالیس منٹ تک ائیرپورٹ پرروکے رکھا۔ ٹوئٹر پر ساتھی کھلاڑیوں نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔برمنگھم میں پیدا ہونے والے انگلش ٹیم کے آل راونڈرمعین علی کشمیر کے مسلمان گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں،انہیں ممکنہ طور پرباریش ہونے کے باعث برمنگھم ائیرپورٹ پرروک لیا گیا۔ ائیرپورٹ حکام کے مطابق معین علی کو کسٹم کلیئرنس کے باعث روکا گیا۔ معین علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ جب وہ انگلینڈ ٹیم کی یونیفارم پہن کرکھلاڑیوں کے ساتھ سفرکرتے ہیں تو کوئی نہیں روکتا۔ اکیلے سفرکیا تو چالیس منٹ تک روکے رکھا گیا۔ برمنگھم ائیرپورٹ پر سخت وقت گزارا تاہم معین نے اپنی ٹوئٹ میں روکنے کی وجہ نہیں بتائی۔معین علی کے مسلمان ساتھی کرکٹرز عادل راشد اوراویس شاہ نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کو قابل مذمت قرار دیا۔

[pullquote]شوبز[/pullquote]

[pullquote]طاہر شاہ کے گانے’اینجل‘ کی دھوم[/pullquote]

892219-DSCx_c-1432578085-892-640x480

پاکستانی گلوکار طاہر شاہ نےاپنا دوسرا گانا ’اینجل’ ریلیز کر دیا ہے۔یہ پہلی بار نہیں کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے تاجر طاہر شاہ جو کہ اپنے لمبے بالوں اور غیرم معولی کپڑوں کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں نے شہرت حاصل کی ہے۔ان کا پہلا گانا آئی ٹو آئی، آج سے تین سال پہلے ریلیز ہوا تھا لیکن چند مہینوں تک مقامی میوزک چینلز پہ چلنے کے بعد، اس گانے کو اچانک اُس وقت مقبولیت ملی جب سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں لوگوں نے اسے دیکھا اور اس پر تبصرے کیے۔گذشتہ روز طاہر شاہ نے اپنا دوسرا گانا اینجل ریلیز کیا جس نے سوشل میڈیا پہ مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردیے ہیں اور پاکستان سمیت انڈیا اور برطانیہ میں بھی اس وقت ہیش ٹیگ طاہر شاہ ، ٹاپ پر ٹرینڈ کررہا ہے۔اس گانے کو 3000 سے زائد مرتبہ ٹوئٹ کیا جا چکا ہے۔

[pullquote]ایم ٹی وی مووی ایوارڈز کی تقریب آج ہونے جارہی ہے[/pullquote]

mtv

کیلیفورنیا:امریکی ایم ٹی وی مووی ایوارڈز کی آج تقریب ہونے جارہی ہے۔ جس سے پہلے ریڈ کارپٹ ایونٹ میں تمام فنکاروں کو رونقیں لگانے کا موقع ملا۔کیلیفورنیا کے بربینک شہر میں رونقوں کا میلہ لگا۔ جہاں وارنر برادرز اسٹوڈیو میں ہالی ووڈ کے فلمی ستاروں کا جھرمٹ امڈ آیا۔اسٹوڈیو میں امریکا کے مشہور ایم ٹی وی فلمی ایوارڈز کے لیے ریڈ کارپٹ تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں شرکت کے لیے آئے ہالی ووڈ فنکاروں نے ایک سے بڑھ کر ایک انداز اپنایا۔ماڈلز اور فنکاروں نے ریڈ کارپٹ پر کیٹ واک کی، جسے دیکھنے مداح پر جوش نظر آئے۔آج ہونے والے سالانہ ایم ٹی وی ایوارڈز کے بارے میں کہا جارہاہے کہ اس بار وارنر برادرز کی فلم سو سائیڈ اسکواڈ، اور فنٹاسٹک بیسٹس ویئر ٹو فائنڈ دیم زیادہ ایوارڈز لے کر سرفہرست رہیں گی۔ایونٹ میں رواں سال کی ٹاپ پرائز مووی ایوارڈ کا مقابلہ ایونجر ایج آف الٹرون ،کریڈ ،ڈیڈ پول ،جراسک ورلڈ ، اسٹار وارز دی فورس آویکنز اور اسٹریٹ آوٹا کومپٹن کے درمیان رہے گا۔ہالی ووڈ کی یہ تمام فلمیں ریلیز سے اب تک باکس آفس پر کامیاب بزنس کرچکی ہیں، جنہیں مداحوں کی اب تک بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے