کراچی: شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دستی بم حادثاتی طور پر پھٹنے سے ایک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوگیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ جمیل احمد کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایک کیس کی سماعت کے دوران دستی بم کیس پراپرٹی کے طور پر پیش کیا گیا۔
کیس کی سماعت ابھی جارہی ہی تھی کہ دستی بم حادثاتی طور پر عدالتی احاطے میں ہی پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
واقعے کے بعد عدالت میں بم ڈسپوزل اسکواڈ، رینجرز اور پولیس کی نفری پہنچ گئی، جبکہ عدالتی کارروائی روک دی گئی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔