انٹرنیٹ نے ننھی بچی کا خواب حقیقت بنادیا

سلمان خان بولی وڈ کے چند بڑے اسٹارز میں سے ایک ہیں اور ان کے دیوانے مداحوں کی کمی نہیں اور ان میں سے ایک ننھی سوزی بھی ہے۔

اور سلمان خان نے اپنی اس ننھی پرستار کا خواب حقیقت بناتے ہوئے اسے اپنی فلم سلطان کا حصہ بناتے ہوئے لوگوں کے دل جیت لیے۔

سوزی کو گزشتہ سال یوٹیوب کے ذریعے سلمان خان سے ملنے کا موقع ملا جس کی کہانی بھی کافی دلچسپ ہے۔

سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر سوزی کی ویڈیو شائع ہوئی جس میں وہ سلمان کی فلم دیکھنے کے بعد روتے ہوئے اداکار سے ملنے کی خواہش ظاہر کرتی ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر عام ہونے کے بعد فلم کے ہدایت کار کبیر خان نے سلمان خان کو اس بارے میں بتایا جس کے بعد اب اداکار نے ممبئی میں اپنی فلم کے سیٹ پر اس بچی سے ملاقات کی۔

ان دونوں کے درمیان جلد اتنی دوستی ہوگئی کہ سلمان خان نے سوزی کو اپنی فلم میں ایک کردار دینے کا فیصلہ کرلیا۔

سلمان خان کی بدولت سوزی کو اب فلم سلطان میں انوشکا شرما کے بچپن کا کردار سونپ دیا گیا ہے۔

چھ جولائی کو ریلیز ہونے والی فلم میں سلمان خان اور انوشکا شرما ریسلرز کے روپ میں نظر آئیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے