جنوبی پنجاب میں آپریشن، ’چھ اہلکار ہلاک، 24 یرغمال‘

راجن پور، رحیم یار خان اور کشمور کے آس پاس کے کچے کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن گذشتہ کئی روز سے جاری ہے۔دریائے سندھ میں سنہ 2010 کے سیلاب کے بعد بننے والے ایک جزیرے پر، جسے چھوٹو گینگ کی نسبت سے ’چھوٹو جزیرہ‘ کہا جاتا ہے.

یہاں پناہ لیے ہوئے ڈاکوؤں کے خلاف پنجاب پولیس پہلے بھی کئی بار ناکام آپریشن کر چکی ہے.حالیہ آپر یشن کے دوران سکیورٹی فورسز کو کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔صوبہ پنجاب کے جنوبی علاقوں میں جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف آپریشن میں اب تک چھ پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔ 24 اہلکاروں کو چھوٹو گینگ نے یرغمال بنا رکھا ہے جبکہ چار زخمی اہلکاروں کو پولیس کے سپرد کیا گیا ہے۔

غلام رسول عرف چھوٹو نے ٹیلی فون پر دی نیوز سے مختصر گفتگو کی جس میں اس نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے پر آمادگی ظاہر کی ہے جبکہ پولیس کے خلاف آخری سانس تک لڑنے کا عزم دہرایا ہے۔غلام رسول عرف چھوٹو کا کہنا ہے کہ ’ہم دہشت گرد نہیں، نہ ہی ملک دشمن ہیں۔ ہم زمیندار ہیں اور اپنے گھر بار چھوڑ کر جانا نہیں چاہتے۔ ہمیں جینے دیا جائے۔‘

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے