مائیکروسافٹ نے ونڈوز 10 کے لانچ کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ مائیکروسافٹ کے مطابق ونڈوز 10 کے لانچ ہونے کی تاریخ 29 جوالائی 2015 ہے۔ونڈوز 10 پر اپ گریڈ کرنے کے لیے کسی لمبے چوڑے بکھیڑے میں پڑنے کی ضرورت نہیں۔ ٹاسک بار کے نوٹیفیکیشن ایریا میں ہی ایک ونڈوز آئیکون آ دھمکے گا جس پر کلک کرنے سے ونڈوز 10 اپ گریڈ پینل ظاہر ہوجائے گا۔ یہ فیچر کچھ صارفین کے لیے ہی جاری کیا گیا ہے۔ ونڈوز 10 کی لانچ کے وقت اسے دیگر صارفین کے لیے بھی جاری کر دیا جائے گا۔