سپورٹس بورڈ فنڈز کی کمی کے باعث کھلاڑی دورے پر نہیں بھیج رہا

پاکستان کی عالمی یوتھ باولنگ چیمپئن شپ میں شرکت کھٹائی میں نظر آنے لگی

عالمی یوتھ بولنگ چیمپئن شپ امریکی ریاست نبراسکا کے شہر لنکولن میں 24 جولائی سے شروع ہوگی۔

پاکستان سپورٹس بوررڈ کی جانب سے ٹیم کی شرکت کیلئے فنڈز تا حال جاری نہ کئے جاسکے۔دوسری جانب چار رکنی ٹیم میں سے دو کھلاڑویوں کو ویزے جاری نہ ہوے۔احمرعباس اور علی سوریا کی تیاری مکمل لیکن فنڈر کی کمی کے باعث ٹیم کی شرکت مشکل میں پڑگئی ہے۔

پاکستان ٹن پن باولنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اعجاز الرحمان کا کا کہنا ہے کہ اگر ٹیم کو مطلوبطہ فنڈز فراہم نہ کئے گئے تو عالمی مقابلے میں پاکستان کی ٹیم شرکت نہیں کر پائے گی، انہوں نے کہا کہ ٹیم کے دوسرے دو کھلاڑیوں کے ویزوں کے اجرا ء کیلئے امریکی سفارت خانے سے دوبارہ رابطہ کیا گیا ہے تاکہ دانیا ل شاہ اور یاسین جان کو ہنگامی بنیادوں پر ویزا جاری کیا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے