فیشن ڈیزائنرز کے لیے خوشخبری

کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے تحت فیشن آئکن کے نام سے ایک ملاقات کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کی فیشن انڈسٹری کے نامور افراد نے شرکت کی۔

ملاقات کا اہتمام ایف پی سی سی آئی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فیشن ڈیزائننگ کی نائب صدر تسنیم صدف کی جانب سے کیا گیا تھا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی تھے۔ دیگر اہم شخصیات میں ڈیزائنرعمران راجپوت، شکیل ڈنگرا، حنیف گوہر، اور عدنان انصاری شامل تھے۔

اس ملاقات کا مقصد پاکستان کی فیشن انڈسٹری میں کام کرنے والے لوگوں کو بہتر کام کرنے کا موقع دینا اور دنیا بھر میں پاکستان فیشن انڈسٹری کا مثبت پہلو پیش کرنا تھا۔

اس موقع پر دیپک پروانی نے کہا کہ کسی بھی کام کو اس کی منزل تک پہنچانے کے لیے سخت محنت درکار ہوتی ہے۔ ’پاکستان کی فیشن انڈسٹری دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کررہی ہے اور ہم ہر طرح سے فیشن ڈیزائنت کی مدد اور رہنمائی کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘

تسنیم صدف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت باصلاحیت لوگ موجود ہیں جنہیں آگے لانا ہوگا اور ہم تمام لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے کے لیے تیار ہیں۔

تقریب کی پبلک ریلشننگ مصطفیٰ علی کی جانب سے کی گئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے