عطائی عاملوں کی کرامات

ہماری گلی محلے یا شہر کی دیواروں پر لگے عطائی عامل بابا ٹائپ لوگوں کے اشتہارات بالآخر ہماری نظریں اپنی طرف متوجہ کرہی لیتے ہیں جن میں وہ یہ دعوہ کرتے نظر آتے ہیں کہ دنیا کا کوئی بھی کام ہو وہ انکے لیے ناممکن نہیں ہمارا چاہےکوئی بھی مسئلہ ہو وہ یہ مسئلہ اپنے عملیات اور تعویذات کے زریعے فقط چند منٹوں میں حل کر سکتے ہیں اور بعض تو اپنے پاس موکلات اور جنات ہونے کے دعویدار بھی ہوتے ہیں اور کچھ تواپنے علم کو اور طاقتور ثابت کرنے کے لیے خود کو کالے جادو کا ماہر کہنے سے بھی نہیں ہچکچاتے ہیں اور ساتھ ساتھ دکھی انسانیت کی آسانی کی نیت سے وہ جن جن مسائل کے حل میں مہارت کے دعویدار ہوتے ہیں انکی کچھ تفصیل بھی اپنے اشتہار کے ساتھ لکھ چھوڑتے ہیں تاکہ کسی بھی دکھی انسان کو اپنا مسئلہ سمجھنے میں کوئی دقت نہ ہو
اب حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ جن مسائل کا واحد حل اپنے تعویزات یا عملیات کو بتاتے ہیں درحقیقت یہ ایسے مسائل ہوتے ہیں جن کے حل کا سرے سے عملیات اور تعویزات سے کوئی تعلق ہی نہیں ہوتا بلکہ بعض مسائل تو درحقیقت مسائل ہی نہیں ہوتے ہیں

اب نیچے میں ان عامل حضرات کے اشتہارات میں بتائے گئے مسائل کی تفصیل لکھ رہا ہوں اور ساتھ ساتھ اپنے سے کیا گیا مختصر سا تبصرہ بھی آپکی خدمت میں پیش کررہا ہوں آپ اسےتبصرہ سمجھیں یا پھرمیرے دل کی بھڑاس یہ آپ پر منحصر ہے

*محبوب آپکے قدموں میں

بھائی کیا ضرورت ہے محبوب کو قدموں میں گرانے کی اگر محبوب ہے تو اسے سیدھا دل میں جگہ دیں

*من پسند شادی
من پسند شادی کرنے سے بہتر ہے انسان کی جس سے شادی ہو اسے ہی اپنا من پسند بنالے تو زندگی اچھی گزر جاتی ہے

*کاروبار میں نقصان
کاروبار میں نفع نقصان کاروبار کا حصہ ہے

*نافرمان اولاد کو فرمابردار بنانا
نافرمان اولاد کو تربیت سے فرماں بردار بنایا جاسکتا ہے اور بعض اوقات بطور آزمائش صالح والدین کے ہاں بھی نافرمان اولاد پیدا ہوسکتی ہے

*بے وفا کی بے وفائی
وفا توکی ہی بےوفا سے جاتی ہے

*صرف ڈھائی گھنٹے میں آپکا شوہر محبوب عاشق ساری زندگی کے لیے آپکا غلام
غلامی کا زمانہ بیت گیا بھائی

*آپکی ہر تمنا پوری ہوگی
جھوٹ سفید جھوٹ آج تک دنیا میں کوئی ایسا نہیں گزابھی انسان ایسا نہیں جس کی ہر تمنا پوری ہوئی

*بچیوں کے رشتہ کا مسئلہ یا خواہش ہو کہ فلاں جگہ سے خود رشتہ آئے
نہ آئے فلاں جگہ سے رشتہ ہوسکتا ہے اس میں اللہ نے بہتری رکھی ہو یا ہوسکتا اس سے اچھی جگہ سے آجائے

*بہوسسرال سے تنگ
اب اسکا تعویذات سے کیا تعلق ہے

*اولاد کی بندش اولاد کا نہ ہونا
اسکے لیے بہتر ہے کہ کسی اچھی لیڈی ڈاکٹر سے رابطہ کیا جائے نہ کہ عامل بابا سے

*جنات اور موکلات کی طاقت سے محبوب پر فوری قبضہ محبوب کو تابع کرنا
اگر یہ صاحب قبضہ میں اتنے ہی ماہر ہیں تو انہیں چاہیے کہ سندھ حکومت کی مدد کریں سندہ کی کئی ہزار ایکٹر زمین قبضہ مافیا کے قبضہ میں ہے انہیں بہت سے غریبوں کی دعائیں ملیں گی

*مردانہ کمزوری
آج تک تو یہ ہی سنتے آئے ہیں کہ عورت کمزور ہوتی ہے

*مردانہ طاقت کا خزانہ چارپائی توڑ کیپسول
کسی بیوقوف کا دماغ خراب ہوگا جو تیرے 60 روپے کے مردانہ طاقت والے کیپسول کے چکر میں اپنا 60 ہزار کا بیڈ توڑ دے

*کالے علم کا دوبارہ دشمن کی طرف بیھجنا
کونسا دشمن بھائی

*حالات کے ہاتھوں مجبور
کیا حالات کے ہاتھ بھی ہوتے ہیں

*سوتن کا روگ سوتن سے نجات
سوتن بھی کسی کی بہن بیٹی ہے وہ بھی انسان ہے شرم کرو

*چٹ منگنی پٹ بیاہ
اتنی جلدی بھی کیا ہے سرکار

*گھریلو نااتفاقی میاں بیوی میں جھگڑے
کتنا عجیب لگے گا کہ جب جنات اور موکلات میاں بیوی میں سلا صفائی کرائیں گے

اگر یہ کوئی ایک عامل ہوتا تو شاید میں اسکا نام آپکے ساتھ ضرور شئر کرتا لیکن ہماراملک میں تو گویا ان عاملوں کا بازار سجا ہوا ہے یہ ہر روز دکھی انسانیت کی خدمت کے بہانے ہر روز ہزاروں لوگوں کوبیوقوف بنا کے ان سے انکی محنت کی کمائی لوٹ رہیے ہیں ہمیں اس موضوع پر بھی بات ضرور کرنی چاہیے آج ان عاملوں پر بات کرنا اس لیے بھی خاصہ اہم ہوگیا ہے کہ جس طرح دیگر شعبہ جات نےترقی کی ہے اسی طرح ان حضرات نے بھی وقت کے ساتھ خود کو ترقی کے منازل سے گزارا ہے اب ان کے اشتہارات صرف شہر کی دیواروں تک محدود نہیں رہے بلکہ آج کے عطائی اپنی باقائدہ ویب سائیٹس اور بلاگز بھی چلا رہے ہیں اس موضوع پر اگر آپ سرچ انجن کو زحمت دیں تو آپ دیکھیں گے کہ عطائی عاملوں اور حکیموں کے جو اشتہارات کسی زمانے میں ہماری گلیوں اور محلوں کو رنگا کرتے تھے آج وہ پوری آب و تاب کے ساتھ انٹرنیٹ کی دنیا میں بھی موجود ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے