برازیل کے صدر نے سرکاری محل خالی کردیا

برازیل کے صدر نے سرکاری محل خالی کر دیا ۔ مشیل تیمر کہتے ہیں شاید وہاں بھوتوں کا بسیرا ہے، ٹھیک سے سو بھی نہیں پاتا۔

برازیل کے ایک اخبار کے مطابق صدر مائیکل تیمر نے درالحکومت برازیلیا میں واقع اپنی رہائش گاہ خالی کردی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس گھر سے انہیں عجب سا احساس ہوتا تھا اور راتوں کو ٹھیک سے سو بھی نہیں پاتے تھے ۔ انہیں لگتا ہے کہ شاید وہاں بھوتوں کا بسیرا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ کو ایسا ہی محسوس ہوتا تھا اسی لیے انہوں نے نائب صدر کے لیے مخصوص رہائش گاہ منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اس سلسلے میں ایک پادری کی خدمات بھی حاصل کی تھیں مگر اس کا انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے