کراچی کے علاقوں اورنگی ٹاؤن، سٹی اسٹیشن، چاکیواڑہ، مدینہ کالونی اور سعید آباد میں پولیس کارروائیوں میں منشیات فروش خاتون سمیت 9 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
سائٹ میں سرچ آپریشن کے دوران 14 مشتبہ افرا د کو حراست لے لیا گیا۔نارتھ ناظم آبادبلاک ایچ میں فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔
سائٹ بی پولیس نے ہارون آباد میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 14 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں پولیس سرچ آپریشن کے دوران 2 ملزمان جہانزیب عرف جاڑوک کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں منشیات ملی ہے۔
اورنگی ٹاؤن پولیس نے کاروائی کے دوران خاتون منشیات فروش ماجدہ سمیت 2 گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔
سٹی اسٹیشن کی حدود میں واقع ریسٹورنٹ کیفےبوگی پر ریلوے پولیس نے چھاپہ مارا اور شودہ شیشہ کے حقے برآمد کرکے منیجر جاوید جہانگیر کو گرفتار کرلیا۔
بلدیہ ٹاؤن مدینہ کالونی میں پولیس نے کارروائی کرکے 3 ملزمان گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی، جبکہ سعید آباد میں پولیس نے غیرقانونی ہائیڈرنٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے واٹر ٹینکر قبضے میں لے لیا۔