ہوشیار باش، جانوروں کو جعلی دانت لگاکربیچنے والے سرگرم

قربانی کے لیے جانور خریدنے منڈی جائیں تو ہوشیار رہیں، جانوروں کو جعلی دانت لگا کر چونا لگانے والے سر گرم ہیں ۔

کراچی سپر ہائی وے کی منڈی سے جعلی دانت لگے 15 جانور پکڑ لیے گئے اور 2 بیوپاری بھی گرفتار کرلیے گئے۔

گرفتار بیورپاریوں کا کہنا ہے کہ مردہ جانوروں ،گدھے اور سنگ مر مر سے بنے مصنوعی دانت لگا کر قربانی کے جانوروں کی عمر زیادہ بتاتے ہیں اور گاہکوں سے زیادہ پیسے وصول کرتے ہیں ۔

عید الاضحی پر سنت ابراہیمی ادا کرنے کے لئے ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ تگڑے سے تگڑا اور سستے سے سستا جانور خریدا جائے اور اسی لئے منڈی کے چکر بھی خوشی خوشی لگائے جاتے ہیں اور اگر آپ کو قربانی کا جانور خریدنےمنڈی آتے ہیں تو تجربے کار شخص کو ساتھ لائیں کیو ں کہ جعل سازوں نے جانوروں کو بھی نہیں چھوڑا ہے۔

سپر ہائی وے پر قائم ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی اور یہاں آئے اندرون سندھ سے بیوپاریوں نے جانور وںکو بھی جعلی بنا دیا، منڈی انتظامیہ نےکارروائی کی تو جعلی دانت لگےجانور بیچنے والے 2بیوپاریوں کو پکڑلیا۔

منڈی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری منڈی آئیں تو ہوشیار رہیں اور قربانی کے لئے جانور دیکھ بھال کر خریدیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے