افغانستان سے پاک فوج کی سرحدی چوکی پر فائرنگ سے لیفٹیننٹ ارسلان شہید

راولپنڈی: خیبر ایجنسی کے علاقے راجگال میں پاک فوج کی سرحدی چوکی پر افغانستان سے ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں لیفٹیننٹ ارسلان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب خیبرایجنسی میں راجگال چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 22 سالہ ارسلان عالم اگلےمورچوں پرفرائض سرانجام دے رہے تھے کہ سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے