چھرا مار چھلاوے کی گرفتاری کا انعام 10 لاکھ روپے کر دیا گیا

کراچی: پولیس نے گلستان جوہر میں تیز دھار آلے سے خواتین پر حملہ کرنے والے ملزم کی نئی تصاویر جاری کردیں ملزم کی گرفتاری پر رکھی گئی انعامی رقم میں بھی100 فیصد اضافہ کرکے اسے 10 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔

گلستان جوہر میں خواتین پر تیز دھار آلے سے حملہ کرنے والے ملزم کی پولیس نے نئی تصاویر جاری کردی ہیں پولیس کے مطابق ملزم کا قد 5 فٹ 7 انچ سے 5 فٹ 9 انچ تک ہے جبکہ وزن کم و بیش65 کلو ہے ملزم نے ایک واردات میں نیلے رنگ کی چیک شرٹ پہنی تھی جبکہ آخری واردات میں بلیک سی ڈی 70 ماڈل کی موٹرسائیکل استعمال کی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں انعامی رقم کا اعلان کیا گیا تھا جوکہ 5 لاکھ روپے تھی، اب انعامی رقم میں 100 فیصد اضافہ کرتے ہوئے اسے 10 لاکھ روپے کردیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ کی جانب سے 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم اس کے علاوہ ہے ملزم کی گرفتاری کے لیے بھاری نفری سادہ لباس میں تعینات ہے اور علاقے کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے حکام نے ملزم کی گرفتاری میں شہریوں سے بھی مدد کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ 25 ستمبر سے 5 اکتوبر کے درمیان ملزم کے حملوں کی زد میں آکر 13خواتین زخمی ہوچکی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے