بشریٰ بٹ
نمائندہ خصوصی ، آئی بی سی اردو پشاور
. . . . .
لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں الٹرا ساؤنڈ مشینیں بند پڑی ہیں جبکہ ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین مشینیں ناکارہ ہو چکی ہیں
پشاورکا سب سے بڑا سرکاری اسپتال سہوليات کے فقدان کا شکار
اسپتال ميں ڈاکٹرز نہ ہونے کے باعث الٹراساؤنڈ مشينيں بندہیں جبکہ ايم آرآئی اورسی ٹی سکين مشينيں ناکارہ ہوگئيں
کہنے کوتوليڈی ريڈنگ اسپتال پشاورسب سے بڑا سرکاری اسپتال ہے جہاں نادارمريض اپنے علاج معالجے کےلئے رجوع کرتے ہيں ليکن ہسپتال ميں بنيادی سہوليات تک میسر نہیں ۔
وزيراعلی خيبر پختونخوا کی جانب سے خواتين مريضوں کے الٹراساؤنڈ کےلئے خاتون ڈاکٹرکی تعيناتی کے نوٹيفکيشن کے باوجود کوئی ليڈی ڈاکٹر موجود نہيں جسکے باعث الٹراساؤنڈ مشينيں بند پڑی ہيں ۔
ايم آرآئی اورسی ٹی سکين مشينيں ناکارہ ہوگئيں ۔ کوئی پرسان حال نہيں مشينيوں کی موجودہ صورتحال کے باعث اسپتال آنے والے مريض شديد مشکلات کا شکار ہيں